وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب سے اقتصادی تعلقات بڑھا رہے ہیں،میاںز اہد حسین

سعودی وفد کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

جمعہ 19 اپریل 2024 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ اعلیٰ اختیاراتی سعودی وفد کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، اس دورے اوربھاری سرمایہ کاری کا کریڈٹ وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف کی کوششوں کوجاتا ہے، ایس ائی ایف سی کی شکل میں پاکستان نے سرمایہ کاری کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے مگر سی پیک کے دشمن پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری روکنے کی ہرممکن کوشش کریں گے جنھیں ناکام بنانا سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے، ایک متنازعہ سیاسی لیڈر کی جانب سے سعودی عرب پرجھوٹے الزامات عائد کرنے اوراس دورے کو ناکام بنانے کی کوشش انتہائی قابل مذمت ہے، کچھ نا عاقبت اندیش لوگوں کی خواہشات کے برخلاف پاکستان دیوالیہ نہیں ہوا بلکہ اب معیشت مستحکم ہورہی ہے جس سے انکے ذہن ماؤف ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ کا دو روزہ دورہ دونوں برادراسلامی ممالک کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔ اس دورے کے بعد محمد بن سلمان کا دورہ متوقع ہے جس سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے تاہم سرمایہ کاری کے لئے سیاسی اورمعاشی استحکام ضروری ہے جونہ پڑوس میں واقع دشمن ممالک کو پسند ہے اورنہ ہی ناکام سیاسی جماعتوں کوراس آتا ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ سعودی عرب زراعت، آئی ٹی، کان کنی، پی آئی اے اورناکام سرکاری کمپنیوں میں سرمایہ کاری پرغورکررہا ہے اوراس سلسلہ میں سعودی ولی عہد کے دورے میں حوصلہ افزا پیش رفت ممکن ہے۔ گزشتہ چند سال سے سعودی عرب سرمایہ کاری کوامداد سے زیادہ اہمیت دے رہا ہے جوپاکستان کے لئے بھی اچھا ہے اورانکی سوچ سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ سعودی عرب پانچ سے سات ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے تاہم اگراسے مناسب کاروباری ماحول فراہم کیا گیا اورسیکورٹی دی گئی توسرمایہ کاری کا حجم بڑھ بھی سکتا ہے۔ پڑوسی ملک بھارت، چین کے بعد سعودی عرب کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنربن چکا ہے کیونکہ وہاں حکومت نے کاروباری ماحول کوسازگاررکھا ہوا ہے اورسیاستدانوں وبیوروکریسی کواقتصادی معاملات میں روڑے اٹکانے کی اجازت نہیں دی جاتی اورنہ ہی سیاست کومعیشت پرترجیح دی جاتی ہے مگرپاکستان میں سب کچھ اس سے الٹ کیا جاتا ہے جس سے سرمایہ کارمایوس ہوکرملک چھوڑجاتے ہیں۔

سعودی عرب دنیا کے بہت سے ممالک کے زرعی شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کررہا ہے اوراگراسے پاکستان کے زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری پرآمادہ کرلیا گیا تواس شعبہ کی حالت زار نہ صرف بدل سکتی ہے بلکہ پاکستان زرعی اجناس کا بڑا برآمد کنندہ بھی بن سکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی