وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

بدھ 24 اپریل 2024 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ان ترامیم کو موخر کرانے کے لیے مدد طلب کی ہے جو کاروبار ی شعبہ کے لیے نقصان دہ ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے حال ہی میں متعارف کرائے گئے ایس آر او457(I)/2024، ایس آر او350(I)/2024اور ایس آر او 1842(I)/2023کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے کاروباری شعبہ متاثر ہوگا جو ٹیکس کے قواعد و ضوابط پر پوری طرح عمل کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آر او 350خریدارو ں کی ٹیکس ریٹرن فائل کے عمل کو سپلائرز کی جانب سے ٹیکس قواعد و ضوابط کی تعمیل سے منسلک کرتا ہے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے اور سپلائی چین سے وابستہ تاجر ہر مرحلے پر متاثر ہونگے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ پاکستان میں تاجر برادری کو مہنگائی، روپے کی قدر میں کمی، توانائی کی قیمتوں میں اضافہ، بلند مارک اپ اور ایم ڈی آئی چارجز سمیت کئی بڑے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔

ایسے میں ٹیکس دہندگان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرنادرست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فروخت کنندگان نے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے تو خریداروں کو جرمانہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ جعلی اور فلائنگ انوائسز کے معاملے سے نمٹنے کے لیے ایف بی آر کے اندرونی نظام کی نگرانی کرنی اور ٹیکس دہندگان کوپریشان کرنے کے بجائے جعلی رسیدوں کے عمل میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر دستاویزی معیشت کو فروغ دینے اور ٹیکس بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے حکومتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے لیکن یہ ایس آر ٹیکس نیٹ میں موجود ٹیکس دہندگان کے لیے مسائل پیدا کررہے ہیں۔ کاشف انور نے کہا کہ اس صورتحال کو درست کرنے اور کاروباری شعبہ کا تحفظ کرنے کے لیے وزیراعظم کی فوری مداخلت ضروری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم فوری ایکش لیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ حتمی بات چیت تک ایس آر اوز پر عمل درآمد موخر کرنے کا حکم دیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط