وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ پاکستان بزنس فورم

جمعہ 26 اپریل 2024 16:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) صدر پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) خواجہ محبوب الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا عزم اور مشن بزنس کمیونٹی اور انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا اتحاد، یکجہتی ہے، ہم ذاتی مفاد نہیں بلکہ بزنس کمیونٹی کے مفاد کی جنگ لڑرہے ہیں۔ جمعہ کو پاکستان سالوینٹس ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران سےخطاب کرتے ہوئے خواجہ محبوب الرحمن نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے جس اعتماد کااظہار کر رہی ہے ہم ان کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

انہو ں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ جلد ہم وفاقی حکومت کو اپنی بجٹ تجاویز بھجوا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس آئی ایف سی اس ملک کی نئی نوید ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی بی ایف چئیرمین جنوبی پنجاب ملک طلعت سہیل نے کہا کہ خواجہ محبوب الرحمن محنتی اور قابل شخص ہیں ، بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے دن رات محنت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی، بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل ، صنعت و تجارت اور کاروبار کے فروغ کیلئے ایف پی سی سی آئی کے صدر کو وفاقی وزیر کا درجہ دیا جائے ۔ اس موقع پر صدر پی بی ایف ملتان صالحہ حسن نے کہا کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی مستقل راہ پر گامزن ہونے کے لیے فوری طور پر ’’اقتصادی لانگ مارچ‘‘ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کریں تاکہ ملک معاشی استحکام کے ہدف کو موثر انداز میں حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھ سکے۔

اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت وزارت تجارت، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایف پی سی سی آئی اور پاکستان بزنس فورم کے نمائندوں کے ساتھ ایک ٹاسک فورس تشکیل دے تاکہ ان ممالک کی فہرست تیار کی جائے جن کے ساتھ پاکستان پاکستانی روپے میں تجارت کرنے پر غور کر سکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط