انویسٹرکوجمہوریت آمریت یا بادشاہت سے کوئی غرض نہیں ہوتی،میاں زاہد حسین

حکومت دبئی لیکس سے سبق سیکھے،سرمایہ وہیں جاتا ہے جہاں محفوظ رہے اوربڑھے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

جمعہ 17 مئی 2024 22:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی دبئی میں گیارہ ارب ڈالرکی جائیدادوں کا انکشاف حیران کن نہیں ہے۔ انوسٹرکوکسی ملک میں جمہوریت، آمریت یا بادشاہت کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی وہ صرف کاروباری ماحول دیکھتا ہے۔

دھن کالا ہویا سفید اسی طرف رخ کرتا ہے جہاں محفوظ رہے اوراس میں بڑھوتری کا امکان روشن ہو۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکام نے کئی باردبئی میں موجود پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے جس میں انھیں ناکامی ہوئی ہے مگر اب ایف اے ٹی ایف کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے حکام سرمایہ کاری کی تفصیلات چھپانے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

دبئی لیکس سے یہ سبق ملتا ہے کہ سرمایہ کاری کے لئے اسی جگہ کوبہترسمجھا جاتا ہے جہاں امن وامان کی صورتحال بہتر ہو، کاروبارکرنا آسان ہواورقانون کی حکمرانی کوہرحال میں ترجیح دی جاتی ہو۔ دبئی میں پاکستان کے طرح آئے روزنت نئے میگااسکینڈل سامنے نہیں آتے نہ ہی سیاسی بنیادوں پرلوگوں پر سچے جھوٹے مقدمات قائم کرنے کا رواج ہے۔ دبئی میں بھتہ خوری بھی نہیں کی جاتی نہ تاجروں کو اغوا کیا جاتا ہے نہ ہی ان پر غلط ٹیکس نوٹس بھیجے جاتے ہیں جبکہ قانون پرسختی سے عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

ان عوامل نے اسے سیاحوں اور سرمایہ کاروں کی جنت بنا دیا ہے۔ سیاحت اورسرمایہ کاری کی وجہ سے اسکے وسائل اورعلاقائی وعالمی اثررسوخ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اورپاکستان جیسا طاقتور ایٹمی ملک بھی اکثرکشکول لے کرانکے دروازے پرکھڑا رہتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ بھارت برطانیہ اورکئی دیگرممالک کے حالات پاکستان سے بہت بہترہیں مگروہاں کے باشندوں نے بھی دبئی میں بھاری سرمایہ کاری کی ہوئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ انھیں دبئی کامجموعی ماحول اپنے ملک سے بہترنظرآتا ہے اورانھیں دنیا کے دیگرممالک کے مقابلہ میں دبئی میں اپنے سرمائے کے بڑھنے کی زیادہ رفتارکا یقین ہے۔

میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ منافع دینے والے ممالک میں شامل ہے مگراسکے باوجود اس کے اپنے لوگ ملک سے باہرسرمایہ لگا رہے ہیں کیونکہ انھیں اپنے ملک اوراسکے نظام پراعتماد نہیں اوروہ اسے محفوظ نہیں سمجھتے۔ پاکستانی حکام کوچائیے کہ اپنے ملک میں اعتماد کی فضاء کوبہتربنائیں، مافیا کولگام ڈالیں، قوانین اورنظام انصاف کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں تاکہ متمول افراد ساری دنیا میں مارے مارے پھرنے کے بجائے اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار