یونائٹیڈ بزنس گروپ کا نجکاری اور شفافیت کے لیے حکومت کے عزم کا خیر مقدم

جمعہ 17 مئی 2024 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے رہنماں اور اراکین ایس ایم تنویر، زبیر طفیل، حنیف گوہر، سید مظہر ناصراورمومن علی ملک نے وزیر اعظم پاکستان کے سرکاری اداروں (ایس او ای) کی نجکاری کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق یو بی جی نے کہا ہے کہ حکومت کے شفاف عمل کے عزم کے ساتھ ساتھ اس اقدام کو پاکستان بھر کی تاجر برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

یو بی جی کے رہنمائوں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور دیگر اداروں کی نجکاری کے لئے بولی اور دیگر طریقہ کار کو براہ راست نشر کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا جس سے کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔یو بی جی کے رہنمائوں نے ایک بار پھر اپنے اس خیال کو دہرایا کہ حکومت کا کردار سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایس او ایز کی نجکاری ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت کرے گی، جس سے حکومت لوگوں کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے قابل بنائے گی خاص طور پر صحت، تعلیم اور نقل و حمل میں، جو ایک اسلامی ریاست کے لیے ضروری ہے۔ یونائٹیڈ بزنس گروپ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 2024-29 کے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے، خسارے میں جانے والے ایس او ایزکی نجکاری کو ترجیح دینے اور نجکاری کے تیز اور شفاف عمل کے لیے منصوبہ بندی کمیشن میں ماہرین کے ایک پری کوالیفائیڈ پینل کو مقرر کرنے کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔

مزید برآں گوادر بندرگاہ کو مکمل طور پر فعال اور موثر بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ملک کی درآمدات کا ایک حصہ بندرگاہ کے ذریعے پہنچایا جانے کو بھی یو بی جی کے رہنمائوں نے سراہا ہے جبکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے عملدرآمد کا بھی تاجر برادری نے خیرمقدم کیا ہے۔ علاوہ ازیں یو بی جی کے رہنمائوں نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور کراچی کے سات صنعتی زونز میں مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے سالانہ ترقیاتی منصوبے میں فنڈز مختص کرنے کے لیے نئے صنعتی زونز کے قیام کے حکومت سندھ کے فیصلے کو سراہا جس سے صوبے میں موجودہ صنعتکاروں کو تقویت فراہم ہوسکے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار