جاوید ملک کی یمنی وزیر اعظم سے ملاقات ،احمد عبید بن داغر ن کی بحرین میں تعینات سفیروں کو یمن کی صورت حال پر بریفنگ

یمن میں قیام امن اور استحکام میں عالمی برادری کی مدد کی جائے ، احمد بن عبید الدغرکی اپیل

پیر 21 اگست 2017 23:01

منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) بحرین میں تعینات پاکستانی سفیر جاوید ملک نے بحرین کے دورے پر آئے یمن کے وزیر اعظم احمد عبید بن داغر سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پروزیر اعظم احمد عبید بن داغر نے بحرین میں تعینات سفیروں کو یمن کی صورت حال پر بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق پیرکو یہاں بحرین میں تعینات پاکستانی سفیر جاوید ملک نے بحرین کے دورے پر آئے یمن کے وزیر اعظم احمد عبید بن داغر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاوید ملک کے مطابق ملاقا ت کے دوران یمنی وزیر اعظم احمد عبید بن داغر نے بحرین میں تعینات سفیروں کو یمن کی صورت حال پر بریفنگ دی اور یمن میں قیام امن اور استحکام میں عالمی برادری کی مدد کی اپیل کی اس دوران جاوید ملک نے کہاکہ پاکستان اسلامی دنیا کا ایک اہم ملک ہے اور خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے ۔ واضح رہے کہ یمن کے وزیر اعظم احمد بن عبید الدغر بحرینی حکومت کی دعوت پر بحرین کے دورہ پر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں