بحرین ، تیل پائپ لائن میں آگ

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 11 نومبر 2017 10:00

بحرین ، تیل پائپ لائن میں آگ
منامہ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 نومبر2017ء) مقامی ذرائع اردو نیوز کے مطابق بھڑین میں بوری ولیج کے قریب تیل پائپ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ بحرینی وزارت داخلہ نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بحرینی پٹرولیم کمپنی بابکو اور محکم شہری دفاع کے تعاون سے آگ پر قابو پالیا گیا تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر آتشزدگی کا علاقہ بند رہے گا۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ آتشزدگی کے اطلاع ملنے پر علاقہ رہائشیوں سے خالی کروایا گیا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر محکمہ ٹریفک نے شاہراہ ولی عہد بند کردیا تھا۔ایک اعلان میں کہا گیا کہ آتشزدگی کے باعث پلانٹ میں کام جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں