بحرین میں بچوں کے ہوم ورک پر پابندی عائد کر دی گئی

پڑھنے سیکھانے کا تمام کام سکول میں ہی انجام دینا ہو گا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 22 دسمبر 2018 16:51

بحرین میں بچوں کے ہوم ورک پر پابندی عائد کر دی گئی
منامہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 دسمبر2018ء) حکومت نے ایسافیصلہ کیا ہے جس نے بحرین میں مقیم تمام مقامی و غیر مُلکی بچوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔ وزیر تعلیم ڈاکٹر ماجد الُنعیمی نے وزارت کے ذیلی ڈویلپمنٹ کمیشن کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے منظوری دے دی ہے کہ اگلے سال 2019ء سے سکول کے بچوں کو ہوم ورک دیئے جانے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ ٹیچرز بچوں کو ساری تعلیمی اسائنمنٹس کلاس میں ہی مکمل کروائیں گی، گھر پر کرنے کے لیے کوئی تعلیمی کام نہیں دیا جائے گا۔

ہوم ورک کی جگہ ہینڈز آن ایکسر سائزکروائی جائیں گی جس کی ذمہ کلاس کی ٹیچر پر ہو گی۔ نئے تعلیمی طریقہ کار میں بچوں کو نالج کی فراہمی پر خصوصی زور دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سوال جواب کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا تاکہ بچوں میں معلوماتِ عامہ کا شوق پیدا ہوگا۔

(جاری ہے)

بچوں کے ہوم ورک پر پابندی کی سفارشات پر پچھلے کئی مہینوں تک غور و خوض کیا گیا جس کے بعد اس کی منظوری دی گئی۔

یہ نیا اقدام تعلیمی سال برائے 2018-2019ء کے دُوسرے سیشن سے نافذ العمل ہو گا۔ جس کا آغاز فروری 2019ء سے ہو گا۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق اکیسویں صدیں کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے نصاب اور طریقۂ تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت ریاضی، سائنس اور زبانوں کی سکھلائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں