بحرین میں مساجد نماز ظہر کے لیے کھولنے کا اعلان ہو گیا

یکم نومبر سے مساجد میں نماز فجر کے علاوہ نماز ظہرکی بھی اجازت ہو گی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 28 اکتوبر 2020 16:10

بحرین میں مساجد نماز ظہر کے لیے کھولنے کا اعلان ہو گیا
منامہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اکتوبر2020ء) بحرین کی حکومت نے کورونا وبا کے دوران مساجد کو احتیاطی تدابیرکے تحت مساجد کئی ماہ کے لیے بند کرا دی تھیں۔ تاہم 28 اگست سے مساجد کو ابتدائی مرحلے کے تحت فجر کی نماز کے لیے کھول دیا تھا۔ جسے عبادت گاہوں اور مذہبی اجتماعات بتدریج دوبارہ کھولنے کے لیے پہلا قدم قرار دیا تھا۔بحرینی حکومت نے اب نمازیوں کو ایک اور خوش خبری سُنا دی ہے جس کے تحت یکم نومبر سے مساجد میں فجر کی نماز کے علاوہ ظہر کی نماز کی بھی اجازت ہو گی۔

بحرین کی اسلامک امور کی سپریم کونسل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاوٴ کے اقدام کو عملی طور پر نمازیوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے لاگو کیا گیا ہے۔کورونا بحران سے متعلق فیصلے لینے والی اعلیٰ حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ کویتی مساجد میں کورونا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

مساجد کے وضو خانے اور طہارت خانے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے۔

تمام نمازی گھروں سے ہی وضو کر کے آئیں گے۔ نمازیوں کے لیے ماسک پہننا اور سماجی فاصلے کی پابندی کرنا لازمی ہو گا۔ واضح رہے کہ بحرین کی سپریم کونسل برائے اسلامی امور نے مساجد بتدریج کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاوٴ کے لیے مساجد کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھولا جائے گا۔ وزارت انصاف و اسلامی امور،اوقاف کے اداروں کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام ادارے ضوابط ترتیب دیں گے اور ان پر عمل درآمد کرایاجائے گا۔وزارت انصاف اور اسلامی امور کے حوالے سے بتایا تھاکہ پہلے مرحلے میں تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد جمعہ 28 اگست سے نماز فجر کے لیے کھولی جائیں گی۔بیان میں کہا گیا کہ نماز جمعہ مساجد میں بدستور معطل رہے گی سوائے مسجد احمد الفتح جہاں محدود تعداد میں لوگ نماز جمعہ ادا کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں