بحرین جانے والے مسافروں کیلئے پری بورڈنگ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم

مسافروں کو پروازوں میں سوار ہونے سے پہلے منفی پی سی آر ٹیسٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم خلیجی ملک آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا ‘ جس کی قیمت کم کرکے 12 دینار کر دی گئی

Sajid Ali ساجد علی پیر 7 فروری 2022 13:25

بحرین جانے والے مسافروں کیلئے پری بورڈنگ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم
منامہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 07 فروری 2022ء ) بحرین نے ملک میں داخلے کے لیے مسافروں پر عائد پری بورڈنگ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی ۔ خلیجی میڈیا کے مطابق بحرین کی سول ایوی ایشن افیئرز اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بحرین جانے والے مسافروں کو ملک کے لیے پروازوں میں سوار ہونے کے لیے منفی پی سی آر ٹیسٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم خلیجی ملک آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوگی اور غیر ویکسین والے افراد کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا جب کہ بحرین میں پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت بھی کم کرکے 12 دینار کر دی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ ریاست نے دسمبر میں غیر ضروری سرگرمیوں کو مکمل طور پر ویکسین شدہ لوگوں تک محدود کر دیا تھا تاہم 6 جنوری کو اپنی کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے ویکسین شدہ لوگوں کے لیے قرنطینہ کی ضرورت کو ہٹا دیا اور صرف پہنچنے پر ٹیسٹ کی شرط عائد کی گئی تھی جب کہ اس سے پہلے مسافروں کو بحرین پہنچنے کے بعد ان کے قیام کے پانچویں اور 10ویں دن ٹیسٹ کرنے کی ضرورت تھی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بحرین کی نیشنل میڈیکل ٹاسک فورس برائے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 12 سے 17 سال کی عمر کے نوعمروں کے لیے بوسٹر شاٹس کی منظوری دے دی ہے ، جن نوعمروں کو سائنوفرم ویکسین کی دو خوراکیں ملی ہیں انہیں دوسری خوراک کے چھ ماہ بعد سائنو فارم یا فائزر بوسٹر شاٹس دیے جائیں گے تاہم جن نوعمروں کو فائزر ویکسین کی دونوں خوراکیں مل چکی ہیں ، انہیں دوسری خوراک کے چھ ماہ بعد ہی فائزر بوسٹر شاٹ لگایا جائے گا ۔

ٹاسک فورس نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اس عمر کے گروپ کے لیے 'BeAware' ایپلی کیشن پر سبز شیلڈ پیلے رنگ میں تبدیل نہیں ہوگی اگر انہیں بوسٹر شاٹ نہیں ملتا ، ویکسی نیشن پروٹوکول کو اپ ڈیٹ کرنا مملکت کی طرف سے وبائی صورتحال سے نمٹنے اور صحت عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے مطابق ہے ، یہ اقدامات ایک ایسے وقت میں آئے ہیں جب مملکت روزانہ کورونا انفیکشن میں ایک اور اضافے کا سامنا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں