سنگ دِل ماں نے بچے کو پڑھائی نہ کرنے پر قتل کر دیا

ہوم ورک کرنے سے انکار پر ماں نے بچے کے دِل میں چاقو گھونپ دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 27 اپریل 2019 11:02

سنگ دِل ماں نے بچے کو پڑھائی نہ کرنے پر قتل کر دیا
قاہرہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،27 اپریل 2019ء) یہ دُنیا عجائبات واتفاقات سے بھرپور ہے۔ ہر روز کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ پیش آتا ہے جسے سُن کر انسانی رُوح کانپ اُٹھتی ہے اور چاہتے ہوئے بھی اس واقعے پر یقین کرنے کو دِل نہیں چاہتا۔ اسی نوعیت کا ایک ناقابلِ یقین واقعہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک سنگ دِل عورت نے اپنے 14 سالہ بچے کو محض اس بات پر قتل کر دیا کہ اُس نے ہوم ورک کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ماں نے بچے کو پڑھائی کرنے کے لیے کہا تو اُس نے ماں کی بات ماننے میں کچھ پس و پیش کی، بس اسی بات پر اس خاتون کا پارہ ہو گیا۔ وہ کچن میں گئی اور وہاں سے تیز دھار چھُری اُٹھا لائی اور بچے کو ایک بار پھر پڑھائی کرنے کو کہا۔ مگر دُوسری بار بھی بچے کی جانب سے انکار پر ماں نے اپنے لخت جگر کے سینے میں چاقو گھونپ دیا۔

(جاری ہے)

جس سے بچے کے سینے سے خون کا فوارہ بہہ نکلا۔

بچے کو خون میں لت پت دیکھ کر سنگ دِل ماں کو احساس ہوا کہ وہ کیا غلط کر بیٹھی ہے۔فوری طور پر بچے کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ملزمہ کا کہنا تھا کہ اُس کا بچے کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، وہ تو بس بچے کو پڑھانے کی خاطر اُسے چاقو سے ڈرا رہی تھی۔ جو کچھ ہوا، وہ بہت اچانک تھا۔ پولیس کی جانب سے ملزمہ سے مزید تفتیش کے لیے اُسے استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جہاں تفتیش مکمل ہونے کے بعد خاتون پر عدالت میں اقدامِ قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

قاہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں