کویت میں پندرہ روز کے لیے تعطیلات دے دی گئیں

تعطیلات کا مقصد کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، تمام پروازیں معطل، ریستوران، سکولز اور تجارتی ادارے بند کر دیئے گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 12 مارچ 2020 11:11

کویت میں پندرہ روز کے لیے تعطیلات دے دی گئیں
کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12مارچ 2020ء ) کویتی حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی نوعیت کے اقدامات اُٹھا لیے ہیں۔ اس حوالے سے چند خصوصی اعلانات کیے گئے ہیں جن میں سب سے اہم اعلان یہ ہے کہ مملکت میں بھر پندرہ روز کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان تعطیلات کا اعلان آج جمعرات کے روز سے ہو گا۔ کویتی اخبار القبس کے مطابق بدھ کو کرونا وائرس کی صورتحال پر کویتی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 15 روز تک عام تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 13 مارچ سے تاحکم ثانی تجارتی فضائی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، صرف کویتی شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو کویت میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ وائرس کی روک تھام کیلئے شہریوں کے ریسٹورنٹس، قہوہ خانوں اور شاپنگ مالز کے فوڈ کورٹس پرداخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ نیٹ نیوز کے مطابق کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کونا نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”پروازیں صرف کویتیوں اور ان کے قریبی رشتے داروں کی ملک میں آمد کے لیے محدود ہوجائے گی۔

البتہ مال بردار طیارے اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔“کویت نے ریستورانوں، کیفے اور خریداری مرکز سمیت عوامی جگہوں پر لوگوں کے اجتماعات پر بھی پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کویتی وزیر داخلہ انس الصالح نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”جمعہ کی نصف شب سے تمام پروازیں معطل کردی جائیں گی،پروازوں کو چلانے اور انخلا کے منصوبے کی تفصیل بعد میں جاری کی جائے گی۔

“انہوں نے واضح کیا کہ ”نئے کرونا وائرس کی روک تھام کے ضمن میں کیے گئے تمام فیصلے عارضی ہیں اور حالات وواقعات کی مطابقت سے ان میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کی جائے گی۔کویتی وزیر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بعض لوگ طبّی تنہائی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی پاسداری نہیں کررہے ہیں،ایسے لوگ قانونی طور پر قابلِ مواخذہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں