کویت میں مقیم درندہ صفت بھارتی کے دل دہلا دینے والے جنسی جرائم کا پردہ چاک ہو گیا

ملزم انڈونیشیائی خاتون کو قید میں رکھ کر ایک سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، پیدا ہونے والے بچے کو گلہ گھونٹ کر دفن کر دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 5 جون 2020 11:44

کویت میں مقیم درندہ صفت بھارتی کے دل دہلا دینے والے جنسی جرائم کا پردہ چاک ہو گیا
کویت( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 جون 2020ء) یہ دُنیا جہاں اچھے اور نیک لوگوں سے بھری پڑی ہے وہیں ایسے شیطان صفت اور انسانیت دُشمن لوگوں کی بھی کمی نہیں، جن کے دل دہلا دینے والے جرائم جاننے پر انسانیت سے اعتبار اُٹھنے لگتاہے۔ کویت میں بھی ایک بھارتی شہری نے ظلم اور زیادتی کی ایسی مثال قائم کی ہے جس پر تمام مملکت میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

المرصد اخبار کے مطابق پولیس نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا ہے جو ایک سال تک اپنی ملازمہ کو قید میں رکھ کر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور جب اس زیادتی کے نتیجے میں حاملہ ہونے والی ملازمہ کا بچہ پیدا ہوا تو اس سفاک شخص نے بچے کا گلہ گھونٹ کر اسے زمین میں دفنا دیا۔ پولیس کے مطابق آج سے ایک سال قبل بھارتی ملزم نے گھر کے کام کاج کی خاطر انڈونیشیا سے ایک ملازمہ منگوائی۔

(جاری ہے)

جسے بھارتی مالک الاحمدی گورنریٹ کے علاقے الوفرا میں واقع اپنے فارم ہاؤس پر لے گیا۔ ملازمہ کو یہی پتا تھا کہ اس سے گھریلو خدمات لی جائیں گی۔ مگر اس شقی القلب شخص نے اسے فارم ہاؤس پر لے جاتے ساتھ ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اورمزاحمت کیے جانے پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ اس کے بعد اس انڈونیشیائی ملازمہ کو ایک کمرے میں بند کر دیا گیا۔

ملزم مسلسل ایک سال تک ملازمہ کو جسمانی استحصال کا نشانہ بتاتا رہا مگر وہ قید میں ہونے کے باعث کسی کو اپنے پر ہونے والے ظلم و ستم سے آگاہ نہ کر سکی۔ مسلسل زیادتی کے باعث یہ خاتون حاملہ ہو گئی ۔ جب بدنصیب ملازمہ نے قید کے دوران ہی بچے کو جنم دیا تو درندہ صفت ملزم نے اپنے ہی ناجائز بچے کا گلہ گھونٹ کر اسے مار ڈالا اور پھر اپنا ایک اور بھیانک جُرم چُھپانے کے لیے اس معصوم کی لاش مٹی میں دفنا دی۔

مظلوم ملازمہ پر زیادتی اور ستم کا یہ سلسلہ جانے اور کتنی دیر تک چلتا رہتا، تاہم اللہ کی مہربانی سے ایک روز وہ اس ظالم کی قید سے بھاگ اُٹھی اور سیدھا پولیس اسٹیشن جا کر اپنے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز واقعات کے بارے میں بتا دیا۔ پولیس نے فوری طور پر فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر بھارتی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جس نے تفتیش کے دوران اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا۔ اس واقعے پر کویتی عوام نے بہت غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس شخص کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ کسی مستقبل میں کسی مجرمانہ ذہنیت کے حامل فرد کو اس طرح کی ہولناک درندگی کرنے کی ہمت اور جرات نہ ہو سکے۔ 

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں