کویت میں ویزہ ہولڈرز کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

60 سال سے زائد عمر کے تارکین اور جعلی کمپنیوں کے اقامہ ہولڈرز کو بھی ویزے جاری نہیں ہوں گے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 24 جولائی 2020 10:09

کویت میں ویزہ ہولڈرز کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا
کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 2 جولائی 2020ء) کویتی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت سے باہر پھنسے ایسے تارکین جن کے اقاموں کی مُدت ختم ہو گئی ہے، ان کے مسائل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ بچارکی جا ری ہے۔ اگلے ہفتے وزارت داخلے کے اعلیٰ افسران کا اس سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہو گا۔ کویتی اخبار الراعی اب تک 70 ہزار کے لگ بھگ ایسے تارکین کو ریکارڈ پر لایا جا چکا ہے جو کورونا وبا کے باعث کویت واپس نہیں آ سکے اور اس دوران اُن کے اقاموں کی مُدت ختم ہو چکی ہے۔

ان اقامہ ہولڈرز کے لیے وزٹ ویزے جاری کیے جائیں گے۔ جب ان کی کویت میں واپسی ہو جائے گی تو پھر ان کے وزٹ ویزوں کو دوبارہ رہائشی ویزے میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ تاہم ان اقامہ ہولڈرز کے ایسے غیر ملکی کارکنان کو کویت واپسی کی اجازت نہیں ہو گی، جن کی عمر 60 برس سے زائد ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وہ تارکین جنہوں نے فرضی کمپنیوں کے نام سے اقامے جاری کروائے، انہیں بھی کویت واپسی کے لیے رہائشی ویزے جاری نہیں ہوں گے۔

اگر اگر کویت سے باہر مقیم کسی گھریلو ملازم کی عمر 60 سال سے زائد ہو چکی ہے تو اس کے کفیل کو اس کی جگہ کم عمر ملازم لانے کی ہدایت کی جائے گی۔ اسی طرح ایسا گھریلو ملازم جس کا سیکیورٹی ریکارڈ تسلی بخش نہیں ہو گا، اسے بھی کویت واپس آنے کے لیے وزٹ ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ جن افراد نے کویت واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اگر وہ اپنے آجر یا کمپنی سے بقایا جات کی وصولی چاہتے ہیں تو افرادی قوت کے محکمے کو آن لائن درخواستیں دیں۔

محکمہ ان کا مالی حق آجر یا کمپنی سے وصول کرنے کے بعد انہیں پہنچا دے گا۔ واضح رہے کہ کویتی حکام کی جانب سے 5 ہزار پاکستانیوں کو رشوت لے کر ویزے جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کویت کے محکمہ داخلہ کی جانب سے 2014 سے 2018 کے درمیان ویزے جاری کیے گئے تمام ویزوں کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔کویت میں بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ شاہد اسلام اور اس کے کویتی ساتھی کی گرفتاری کے بعد منی لانڈرنگ، انسانی سمگلنگ اور اقاموں کے دھندے کے معاملے کی تحقیقات کے دوران مزید انکشافات ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کویت کے محکمہ داخلہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری کی جانب سے رشوت لے کر نہ صرف بنگلہ دیشی شہریوں، بلکہ پاکستانیوں کو بھی ویزے جاری کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کویت کے محکمہ داخلہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری کی جانب سے رشوت لے کر 5 ہزار پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے گئے۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں