بھارت اور مودی کے گلے میں ذلت و رُسوائی کا ایک اور طوق پڑ گیا

کویت میں مقیم 3 ہزار بھارتی انجینئرز کی ڈگریاں جعلی اور مشکوک نکل آئیں، متعدد گرفتار

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 13 اگست 2020 17:02

بھارت اور مودی کے گلے میں ذلت و رُسوائی کا ایک اور طوق پڑ گیا

کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2020ء) کویتی حکومت نے اگلے چند ماہ میں لاکھوں بھارتی کارکنان کو نکالنے کا فیصلہ تو کر ہی لیا ہے تاہم بھارت کے گلے میں رُسوائی کا ایک اور طوق پڑ گیا ہے۔ کویت سوسائٹی آف انجینئرنگ نے کویت میں ملازمت کرنے والے 3ہزار بھارتی انجینئرز کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل روک دیا ہے اوران کو تسلیم کرنے سے انکار بھی کر دیا ہے۔

انجینئرنگ سوسائٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی انجینئرنگ کی ڈگریاں اور دیگر متعلقہ دستاویزات کے بڑے پیمانے پر جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈگریوں کی تصدیق روکنے کا فیصلہ انجینئرنگ سوسائٹی اور پبلک اتھارٹی فار مین پاور کی جانب سے مشترکہ طور پر لیا گیا ہے۔ کویتی اخبار القبس کے مطابق ”سوسائٹی آف انجینئرز کی چھان بین میں سامنے آئا کہ کچھ بھارتی شہری انجینئرز بن کر کام کر رہے تھے، حالانکہ کویتی ضوابط کے مطابق ان کی ڈگریاں انجینئرنگ کے مطلوبہ معیار پر پُوری نہیں اُترتی تھیں۔

(جاری ہے)

“جعلی بھارتی انجینئرز کی جعلسازی سے متعلق یہ معاملہ کویتی وزارت داخلہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق اپنے ورک پرمٹ کی مُدت میں توسیع کروانے کے لیے بھارتی شہریوں نے سرکاری محکموں کی جعلی مہریں لگوائی تھیں۔ اس کے علاوہ خود کو انجینئر ظاہر کرنے کے لیے بھی جعلی دستاویزات تیار کروائیں۔ اس وسیع پیمانے پر فراڈ میں ملوث بھارتی شہریوں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اتنے بڑے پیمانے پر جعلساری سامنے آنے کے بعد کویت سوسائٹی آف انجینئرز نے انجینئرنگ کی مطلوبہ قابلیت اور معیار پر پورا اُترنے والے3 ہزار بھارتیوں کی ڈگریوں کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، جنہیں ان کی یونیورسٹیوں کی جانب سے انجینئرنگ کی بجائے دیگر شعبوں میں ڈگریاں جاری کی گئی تھیں۔ دوسری جانب 7 جعلی بھارتی انجینئرز کو اپنی ڈگریوں اور دیگر دستاویزات میں ہیر پھیر کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کویت میں 14 لاکھ کے قریب بھارتی شہری مقیم ہیں، جن میں سے 8 لاکھ کو عنقریب ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں