پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کے لیے شاندار روزگار کے مواقع میسر آ گئے

اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن پاکستان کے مطابق کویتی حکومت نے پاکستان سے 6 سو ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ڈیمانڈ کر دی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 31 دسمبر 2020 16:57

پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کے لیے شاندار روزگار کے مواقع میسر آ گئے
کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31دسمبر2020ء) پاکستان سے 196 افراد پر مشتمل طبی عملہ کورونا کے انسداد کے لیے کویت پہنچ گیا ہے۔پاکستانی طبی عملے میں 41 ڈاکٹر ، 131 نرس اور 24 ٹیکنیکلز ہیں جو کویت کے مختلف ہسپتالوں میں خدمات انجام دیں گے پاکستان میں کویت کے سفیر نصار المطیری نے طبی عملہ ارسال کرنے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔تاہم ابھی کویتی حکومت کو پاکستان سے مزید ڈاکٹرز اور نرسز کی ضرورت ہے۔

پاکستانی وورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کویت نے جون 2021ء تک ایک ہزار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیمانڈ کی ہے۔کویتی حکومت کی جانب سے مختلف ہیلتھ سیکٹرز میں میں سپیشلسٹ افراد کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے۔ گزشتہ دو ماہ میں اس سلسلے میں چار مرتبہ اشتہار جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

موصول ہونے والی درخواستوں کے ذریعے امیدواروں کی فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں جن کے انٹرویوز کچھ دنوں بعد ہوں گے۔

رواں سال 404 پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف دو الگ الگ دستوں کی صورت میں طبی خدمات انجام دینے کویت پہنچ چکے ہیں۔البتہ کچھ ارکان انٹرویو اور دیگر مراحل پاس کرنے کے باوجودکورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی وجہ سے کویت روانہ نہیں ہو سکے تھے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2020ء میں 9 سال کے بعد پاکستان سے طبی عملہ کویت بھیجا گیا تھا، کیونکہ 2011ء میں کویتی حکومت نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پاکستانیوں کو ویزوں دینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

کئی سالوں بعد کویت پہنچے والی اس کھیپ میں 208 ہیلتھ کیئر پروفیشنلزشامل تھے، جن میں 15 ڈاکٹرز، 152 اسٹاف نرسز، اور 41 میڈیکل ٹیکنیشنز تھے۔ جبکہ 404 افراد پر مشتمل طبی عملے کی دوسری کھیپ چند روز قبل ہی کویت پہنچی ہے جس میں 41 ڈاکٹر، 131 نرس اور 24 ٹیکنیکلز ہیں۔ واضح رہے کہ کویتی وزارت صحت نے پاکستانی وزارت صحت کے ساتھ 4 جولائی کو صحت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ دستخط کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان طبی عملے کا تبادلہ اور صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں