اب بحرین اور کویت میں بھی کورونا کے مریض 24 گھنٹوں میں صحت یاب ہوں گے

امارات کے بعد دونوں خلیجی ممالک نے بھی سوترویماب دوا استعمال کرنے کی منظوری دے دی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 4 جون 2021 14:22

اب بحرین اور کویت میں بھی کورونا کے مریض 24 گھنٹوں میں صحت یاب ہوں گے
 کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 جون 2021ء) متحدہ عرب امارات نے رواں ہفتے کے آغاز میں سوتر ویماب نامی امریکی دوا کے استعمال کی منظوری دے دی تھی۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کورونا علاج کے ابتدائی مرحلے میں اس دوا کے استعمال سے 24 گھنٹوں سے زیادہ عرصہ تک ہسپتال میں داخلے کی تعداد میں کمی واقع ہوتی ہے اور کورونا کے باعث شرح اموات میں بھی85 فیصد کمی واقع ہوتی ہے۔

اب دو اور خلیجی ممالک نے بھی اس دوا کو کورونا کے علاج کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کورونا مریضوں کی حالت سُدھارنے والی اس موثر دوا کو اب بحرین اور کویت میں بھی استعمال کیا جائے گا۔ کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کونا اور بحرین کی نیوز ایجنسی کے مطابق جی ایس کے اور ویر بائیو ٹیکنالوجی کے تعاون سے تیار کی گئی سوترویماب کو اب کورونا مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چند روز قبل امارات کے محکمہ صحت اور روک تھام نے کرونا کے نئے طریقہ علاج کی منظوری دے دی۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیربرائے صحت و روک تھام نے ہنگامی بنیادوں پر کرونا کے نئے اور انتہائی موثر طریقہ علاج کی منظوری دی۔اس منظوری کے بعد متحدہ عرب امارات دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں کرونا کے مریضوں کا نئے طریقے سے علاج کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس طریقہ علاج کا تصور بین الاقوامی ہیلتھ کیئر کمپنی جی ایس کے نے پیش کیا تھا، جس کی امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے منظوری بھی دی۔اس علاج کو سوترویمیمب نام دیا گیا ہے، جس کے تحت کرونا سے متاثرہ شخص کو جلد علاج کی سہولت فراہم کر کے چوبیس گھنٹے کے اندر اسپتال سے گھر جانے کی اجازت ہوگی۔متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت نے دعوی کیا کہ اس نئے طریقہ علاج سے 85 فیصد اموات میں کمی ہونا ممکن ہے۔

اس علاج کے تحت انسانی خون میں موجود سفید خلیوں کی مدد سے نئی اینٹی باڈیز تیار ہوں گی جبکہ مدافعتی نظام مضبوط بھی ہوگا۔رپورٹ کے مطابق یہ طریقہ علاج 12 سال یا اس سے کم عمر بچوں کے لیے انتہائی خطرناک ہوگا، اسی وجہ سے بچوں پر ابھی اسے آزمانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔کلینیکل ٹرائلز میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ علاج کرونا کی نئی اقسام کے خلاف بھی موثر ہے، جس میں مریض کی مونو تھراپی کی جاتی ہے۔امارات کے وزیر صحت عبدالرحمان بن محمد الویس نے بتایا کہ کرونا سے متاثرہ مریضوں کو علاج کا پروٹوکول اور ادویات دی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ نیا اور مثر علاج دراصل خاص ادویات کے ذریعے کیا جائے گا، جو مریضوں میں موجود وائرس کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں