کویت میں پاکستانیوں کیلئے روز گار کے مزید مواقع پید ہوگئے

پاکستان سے تقریبا 200 ڈاکٹرز اور طبی عملہ خلیجی ملک جائے گا ، کویتی وزارت صحت نے تقرری کے لیے طریقہ کار مکمل کرلیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 13 ستمبر 2021 16:22

کویت میں پاکستانیوں کیلئے روز گار کے مزید مواقع پید ہوگئے
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 ستمبر2021ء ) کویت میں پاکستانیوں کیلئے روز گار کے مزید مواقع پید ہوگئے ، پاکستان سے تقریبا 200 ڈاکٹرز اور طبی عملہ خلیجی ملک جائے گا ، کویتی وزارت صحت نے تقرری کے لیے طریقہ کار مکمل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے پاکستان سے تقریباً 200 ڈاکٹروں کی تقرری کے لیے طریقہ کار بھی مکمل کر لیا ہے تاکہ آنے والے عرصے میں ان کی خدمات حاصل کی جا سکیں جو کہ پہلے بھی کورونا وائرس کے دوران کام کر چکے تھے جب کہ اس سے پہلے بھی دونوں ممالک کے مابین ہم آہنگی سے اب تک پاکستانی ڈاکٹرز ، نرسوں اور دیگر طبی عملے کے 7 بیچ پاکستان سے کویت آ چکے ہیں جن کی کل تعداد لگ بھگ 1500 کے قریب ہے۔

کویتی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کویت کی وزارت صحت کی جانب سے فرنٹ لائن بونس کے تحت آنے والے ورکرز کی 3 زمروں میں درجہ بندی کی گئی ہے ، وزارت صحت نے فرنٹ لائن بونس کے تحت آنے والے ورکرز کو ’زیادہ خطرہ‘ اور ’درمیانے اور کم خطرناک‘ میں درجہ بند کیا ہے ، ہر کام کے دن کے بدلے 2 دن کے بونس کے ساتھ پہلی اور دوسری کیٹیگری کی شرح تشکیل دی گئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے دنوں میں ہر کام کے دن کے لیے ڈیڑھ دن اور تیسرے زمرے میں ایک دن کے بدلے ایک ہی دن کی شرح کے حساب سے بونس وصول کرے گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزارت کے ہیلتھ زونز اور مرکزی محکموں نے ملازمین کے کوائف ، ان کے کام ، انہیں تفویض کردہ کاموں اور جس ادارے کے لیے وہ کام کرتے ہیں ، اس کو مکمل کرنے کے بعد ملازمین کے لیے نئے معاہدوں کی تیاری مکمل کرلی ہے جو کہ نئے میکانزم پر عمل درآمد کی تیاری کے لیے وزارت کو بھیجا جائے گا جو کہ بونس کے حصول کے لیے ایک شرط ہے۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں