کویت میں مقیم پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب جانا آسان ہوگیا

سعودی سفارتخانہ یکم جنوری سے ویزوں کے اجراء کرے گا‘ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد ویزے کی درخواست ’تاشیر‘ کمپنی کے توسط سے جمع کرا سکتے ہیں

Sajid Ali ساجد علی بدھ 29 دسمبر 2021 14:44

کویت میں مقیم پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب جانا آسان ہوگیا
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 دسمبر 2021ء ) کویت میں مقیم پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب جانا آسان ہوگیا، سعودی سفارتخانہ یکم جنوری سے ویزوں کے اجراء کرے گا‘ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد ویزے کی درخواست ’تاشیر‘ کمپنی کے توسط سے جمع کرا سکتے ہیں۔ عرب میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ خلیجی ملک کویت میں قائم سعودی سفارتخانے کی جانب سے یکم جنوری سے ویزوں کے اجراء کا عمل شروع کردیا جائے گا تاہم سفارتخنے کی طرف سے ویزے لگانے کے لیے خدمات کو آوٹ سورس کیا گیا ہے اور ’تاشیر‘ کمپنی یہ خدمات پیش کر رہی ہے لہٰذا ایسے تمام افراد جو سعودی عرب جانے کے خواہشمند ہیں وہ کسی بھی قسم کے ویزے کیلئے ’تاشیر‘ کمپنی کے توسط سے درخواست جمع کرا سکتے ہیں لیکن کمپنی کی جانب سے عمرہ ویزہ کی درخواست پر کارروائی نہیں کی جاسکتی کیوں کہ عمرہ ویزے کی کارروائی رجسٹرڈ ایجنسیوں کے ذریعے ہی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کویت میں سعودی سفارتخانہ کہتا ہے کہ عمرہ ویزے کے حوالے سے جو طریقہ کار پہلے سے رائج ہے آئندہ بھی اسی کے تحت عمرہ ویزے جاری ہوں گے اور عمرہ ویزے کی کارروائی رجسٹرڈ ایجنسیوں کے ذریعے ہی کی جائے گی۔ دوسری طرف کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے باعث کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی آمد و رفت انتہائی کم ہوچکی ہے ، جہاں عام طور پر سال کے آخر اور نئے سال کے دوران کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کا بڑا ہجوم دیکھنے کو ملتا ہے لیکن اس برس بہت کم تعداد میں روانگی دیکھی جا رہی ہے۔

کویت اردو کے مطابق کویتی کابینہ نے 10 دن کا ہوم قرنطینہ لازمی قرار دیا ہے جب کہ کویت آنے کے 72 گھنٹے بعد منفی پی سی آر ٹیسٹ اور اضافی 7 دن کے قرنطیہن سے چھٹکارا پانا بھی کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر روانگی میں کمی کا باعث بنا جس کے باعث متعدد بین الاقوامی رابطہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں