کویت میں منشیات اسمگلنگ پر بھارتی شہری کو سزائے موت سنادی گئی

وزارت داخلہ کے کرمنل سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے افسران نے بھارتی شہری کو اس سے برآمد ہونے والی ہیروئن اور کیمیائی مادوں کی نامعلوم مقدار کے ساتھ گرفتار کیا تھا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 17 فروری 2022 10:55

کویت میں منشیات اسمگلنگ پر بھارتی شہری کو سزائے موت سنادی گئی
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 17 فروری 2022ء ) خلیجی ملک کویت میں منشیات اسمگلنگ کے جرم پر بھارتی شہری کو سزائے موت سنادی گئی ۔ کویت اُردو نے روزنامہ السیاسہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جلیب الشیوخ میں رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد ایک بھارتی شہری کو منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں پھانسی کی سزا سنادی گئی ، اس حوالے سے عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تفتیش کے نتائج ، ملزم کے اعترافی بیان اور دیگر حقائق کی روشنی میں بھارتی باشندے کو منشیات کی سمگلنگ کا مجرم قرار دیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کے کرمنل سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے افسران نے بھارتی شہری کو اس سے برآمد ہونے والی ہیروئن اور کیمیائی مادوں کی نامعلوم مقدار کے ساتھ گرفتار کیا ، جس کے بعد کیس کی تفتیش کی گئی اور معاملہ عدالت پہنچا جہاں اس پر جرم ثابت ہوا تو اسے سزائے موت سنائی گئی۔

(جاری ہے)

ادھر کویت میں بھارتی شہری کو نشہ آور ادویات کے ساتھ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ، بھارتی شہری کے چہرے پر گبراہٹ کی وجہ سے کسٹم افسران کو شک ہوا ، جس پر بھارتی شہری کے سامان کی تلاشی کے دوران مختلف جگہوں پر چھپائی گئی 120 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں ، کویت کے کسٹمز افسران نے ایئرپورٹ پہنچنے والے بھارتی شہری کو اس وقت گرفتار کیا جب اس کے چہرے پر گبراہٹ کے آثار دیکھے گئے جن کی وجہ سے کسٹم افسران کوبھارتی مسافر پر شک ہوا تو انہوں نے اس کے سامان کی تلاشی لی ، بھارتی شہری کے سامان کی تلاشی کے دوران مختلف جگہوں پر چھپائی گئی 120 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

دوسری طرف کویت کے علاقے سالمیہ میں ایک ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی اور اس کی گرل فرینڈ اپنی کار کے اندر فحش حرکات کرتے ہوئے پکڑے گئے ، جہاں ایشیائی باشندہ اور اس کی گرل فرینڈ سامنے والی سیٹ پر بیٹھ کر اس سیٹ کو پیچھے کی طرف جھکا کر ایک دوسرے کے ساتھ بوس و کنار میں مصروف تھے ، جن کو وہاں سے گزرنے والے ایک کویتی شہری نے دیکھ لیا اور اپنے موبائل سے ویڈیو کلپ بناکر سکیورٹی فورسز کو فراہم کردیا ، سکیورٹی فورسز نے تمام تر قانونی ضابطے مکمل کرنے کے بعد ایشیائی باشندے اور اس کی گرل فرینڈ کو ملک بدر کرنے کے لیے قانونی کاروائی کرلی۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں