کویت میں مقیم پاکستانیوں کو سوشل میڈیا استعمال کرتے وقت انتہائی محتاط رہنا ہوگا

کسی کی معلومات یا اجازت کے بغیر تصاویر لینے یا پوسٹ کرنے پر 2 سال قید یا 5 ہزار کویتی دینار جرمانہ اور بعض صورتوں میں دونوں سزائیں بھی ہوسکتی ہیں

Sajid Ali ساجد علی پیر 15 اگست 2022 12:54

کویت میں مقیم پاکستانیوں کو سوشل میڈیا استعمال کرتے وقت انتہائی محتاط رہنا ہوگا
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 اگست 2022ء ) کویت میں رہنے والے پاکستانیوں کو سوشل میڈیا استعمال کرتے وقت انتہائی محتاط رہنا ہوگا کیوں کہ سوشل میڈیا پر کسی کی بھی تصویر یا ویڈیو شائع کرنا بڑا جرم بن گیا ہے جس پر 2 سال قید یا 5 ہزار کویتی دینار جرمانہ ہو سکتا ہے اور بعض صورتوں میں دونوں سزائیں بھی ہوسکتی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق کویت میں جو شخص جان بوجھ کر دوسروں کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر کھینچ کر ان کی توہین کرتا ہے یا ان کی بدنامی کرتا ہے اور کسی فرد کی توہین کرنے کی نیت سے تصاویر یا ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر پھیلاتا ہے تو اس کو سزا اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس حوالے سے اٹارنی محمد دھر العتیبی نے ایک مقامی عربی اخبار کو بتایا کہ کسی واقعے یا معلومات کو ظاہر کرنا جو مفید ہوں اور جس سے کسی ایسی چیز کی نشاندہی ہوتی ہو جو کسی مسئلے کو اجاگر کرتا ہو جن میں کسی بھی چوری یا حملے کی فلم بندی بھی شامل ہے تو یہ چیز مثبت حفاظتی پہلو میں آتی ہے تاہم جہاں تک ایسے شخص کا تعلق ہے جس نے اپنی حفاظت یا کسی چیز کا دفاع کرنے کے لیے لوگوں کی رضامندی کے بغیر تصویر کھنچی یا فلم بندی کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ملا تو اس صورت میں یہ معاملہ جج پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2014ء کے قانون نمبر 37 کے آرٹیکل 70 کی شق (C) میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شخص جان بوجھ کر کسی کے علم یا رضامندی کے بغیر کسی ڈیوائس یا دیگر ذرائع سے اس کی تصویر یا ویڈیو لیے کر دوسروں کو ناراض اور بدنام کرتا ہے تو اسے 2 سال سے زیادہ کی مدت کے لیے قید کی سزا دی جائے گی جب کہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ 5000 دینار اور کم از کم 500 کویتی دینار یا یہ دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں