کویت میں آن لائن جنسی لذت کے دھندے میں ملوث گینگ کے 9 کارندے گرفتار

مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان سے بڑی تعداد میں جنسی کھلونے برآمد ہوئے

Sajid Ali ساجد علی منگل 16 اگست 2022 13:37

کویت میں آن لائن جنسی لذت کے دھندے میں ملوث گینگ کے 9 کارندے گرفتار
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 اگست 2022ء ) خلیجی اسلامی ملک کویت میں آن لائن جنسی لذت (سائبر سیکس) کے دھندے میں ملوث گینگ کے 9 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے جنسی کھلونوں کی ایک بڑی مقدار برآمد ہوئی۔ گلف نیوز کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے سائبر سیکس گینگ کے 9 ارکان کی گرفتاری کا اعلان کیا گیا ہے، جنہوں نے مقامی اور غیر ملکی گاہکوں کے لیے ویب کیم کے سامنے بے حیائی کی حرکتیں کیں، گرفتار افراد مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں، جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں مختلف جنسی کھلونے برآمد ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے مجاز حکام کے حوالے کر دیا گیا کیوں کہ کویت میں جسم فروشی غیر قانونی ہے اور جو لوگ ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں انہیں یا تو ملک بدر کر دیا جاتا ہے یا ان کی رہائی سے قبل اچھے طرز عمل کے عہد پر دستخط کرائے جاتے ہیں کیوں کہ خلیجی ممالک میں خواتین کا احترام، ان کی عزت اور وقار لازمی ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے، اس حوالے سے بہت سخت قوانین نافذ کیے گئے ہیں، خصوصاً خواتین پر جنسی حملہ کرنے، انہیں ہراسگی کا نشانہ بنانے اور ان کے بارے میں بے ہودہ گفتگو کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ حالیہ برسوں میں خلیجی ممالک کی حکومتوں نے ایسی شرمناک حرکتوں کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے جنسی اسمگلنگ کے مختلف گروہوں کا بھی خاتمہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ کویت کے ضابطہ فوجداری کے آرٹیکل 201 کے تحت جبری جسم فروشی سے بھی منع کیا گیا ہے، اس قابل شرم فعل میں ملوث افراد کے لیے تجویز کردہ سزاؤں میں بالغوں کی جبری جسم فروشی کے لیے 5 سال تک کی قید یا جرمانہ اور 18 سال سے کم عمر کے نابالغوں کی جبری جسم فروشی کے لیے 7 سال قید اور جرمانہ شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں