عمان ؛ تارکین وطن کی بڑی پریشانی دور، ویزا تجدید کیلئے مزید 15 روز کی مہلت مل گئی

غیرملکی اب اپنے رہائشی ویزے کی میعاد ختم ہونے سے 15 دن پہلے اس کی تجدید کیلئے درخواست دے سکتے ہیں جب کہ پچھلے قاعدے کے تحت 30 دن پہلے ویزا تجدید کی درخواست دینا لازمی تھا

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 10 ستمبر 2021 17:02

عمان ؛ تارکین وطن کی بڑی پریشانی دور، ویزا تجدید کیلئے مزید 15 روز کی مہلت مل گئی
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 ستمبر 2021ء ) خلیجی ریاست عمان نے تارکین وطن کی بڑی پریشانی دور کرتے ہوئے ویزا تجدید کیلئے مزید 15 روز کی مہلت مل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نئے جاری شدہ قانون کے تحت عمان کے تارکین وطن اپنے رہائشی ویزے کی میعاد ختم ہونے سے 15 دن پہلے تجدید کی درخواست دے سکتے ہیں ، اس حوالے سے سلطان ہیثم بن تارک کی جانب سے ترمیم شدہ رہائشی قانون جاری کیا گیا ہے ، جس کے مطابق اب کسی بھی غیر ملکی کو اپنے رہائشی ویزے کی تجدید کی درخواست میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے 15 دن پہلے جمع کرانی ہوگی اور بغیر وجہ بتائے رہائشی ویزا دینے یا تجدید کرنے سے انکار کرنا جائز ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے رائج قاعدے کے تحت عمان میں رہنے والے ہر غیر ملکی کو رہائشی ویزا ختم ہونے سے 30 دن پہلے رہائش ویزا کی تجدید کرنا لازمی تھی تاہم اب اس قاعدے میں ترمیم کی گئی ہے ، شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ دوسرے آرٹیکل میں ہر اس شق کو منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جو منسلک ترمیم سے متصادم ہو یا ان کی دفعات سے متصادم ہو۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ خلیجی سلطنت عمان کو بھی دیگر ممالک کی طرح کورونا وبا کا سامنا ہے، گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا تھا ، جس کی وجہ سے حکام کے خطرات کو بھانپتے ہوئے سخت اقدامات لینے کا اعلان تھا جس کے تحت عید کی تعطیلات کے دوران کورونا وبا کو روکنے کے لیے لاک ڈاوٴن نافذ کیا گیا تھا شام پانچ بجے سے صبح چار بجے تک جاری رہنے والے اس لاک ڈاوٴن میں تمام کاروباری سرگرمیاں ممنوع کر دی گئی تھی اور تمام قسم کی ٹریفک بھی بند تھی۔

تاہم اب لوگوں کو اس حوالے سے ریلیف مل گیا ہے کیوں کہ خلیجی ریاست عمان نے 20اگست ہفتہ کے روز سے ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد رات کے وقت کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہو گی، لوگ رات کو دیر تک گھروں سے باہر رہ سکیں گے اور ٹرانسپورٹ پر بھی کوئی پابندی نہیں ہو گی۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں