عمان ؛ پابندیوں میں نرمی‘ 67 ہزار سے زائد کارکن کام پر واپس پہنچ گئے

ملک میں کورونا وباء کی صورتحال قابو میں آنے کے بعد 67 ہزار سے زائد اساتذہ اور انتظامی عملے نے نئے تعلیمی سال کا آغاز کردیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 13 ستمبر 2021 12:28

عمان ؛ پابندیوں میں نرمی‘ 67 ہزار سے زائد کارکن کام پر واپس پہنچ گئے
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 ستمبر 2021ء ) خلیجی ریاست عمان میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد 67 ہزار سے زائد کارکن کام پر واپس پہنچ گئے ، ملک میں کورونا وباء کی صورتحال قابو میں آنے کے بعد 67 ہزار سے زائد اساتذہ اور انتظامی عملے نے نئے تعلیمی سال کا آغاز کردیا۔ عمانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وباء کی صورتحال قابو میں آنے کے بعد نیا تعلیمی سال شروع ہوتے ہی 67 ہزار سے زائد اساتذہ اور انتظامی عملہ اتوار سے عمان کے اسکولوں میں واپس آ گیا ، جہاں عمان بھر کے اسکولوں میں نگران ، انتظامی اور تدریسی اداروں کے ممبران اور معاون عملے نے نئے تعلیمی سال 2021/2022 کا 12 ستمبر سے آغاز کردیا۔

اس حوالے سے عمان کی وزارت صحت کی جانبب سے کہا گیا ہے کہ کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے اسکولوں میں صحت مند اور محفوظ ماحول بنانے کے لیے زبردست کوششیں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ریاست میں اس سال سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی تعداد 56 ہزار 569 تک پہنچ جائے گی ، جس میں 17 ہزار 881 مرد اور 38 ہزار 688 خواتین اساتذہ شامل ہیں ، جب کہ ان میں عمانی شہریوں کی شرح 84 اعشاریہ 8 فیصد ہے ، سرکاری تعلیمی اداروں میں منتظمین اور تکنیکی ماہرین کی تعداد کا تخمینہ 10ہزار 878 ہے ، جس میں عمان کاری کی شرح 99 اعشاریہ 8 فیصد ہے۔

مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمان میں قائم سپیشل ایجوکیشن سکولوں میں اساتذہ کے لیے 57 مرد اور 250 خواتین ہیں جن کی عمانیت کی شرح 90 اعشاریہ 6 فیصد ہے ، اس طرح کے سکولوں میں ایڈمنسٹریٹرز کی کل تعداد 85 ہے جو کہ عمان کی شرح 85 اعشاریہ 5 فیصد ہے جب کہ وزارت تعلیم نے حال ہی میں نئے تعلیمی سال کے لیے 2 ہزار 954 اساتذہ مقرر کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں