عمان واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے مزید آسانی پیدا ہوگئی

سلطنت کے صحار ایئرپورٹ نے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کر دیں ، ابتدائی طور پر پیر ، بدھ اور جمعہ کو ہفتہ وار تین پروازوں کے ساتھ ایئر عربیہ کی پروازیں چلاتے ہوئے بین الاقوامی آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا گیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 14 ستمبر 2021 12:10

عمان واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے مزید آسانی پیدا ہوگئی
مسقط ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 ستمبر 2021ء ) خلیجی سلطنت عمان کے صحار ایئرپورٹ نے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق عمان ایئر پورٹس نے اعلان کیا ہے کہ صحار ایئرپورٹ نے عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے آپریشن میں طویل وقفے کے بعد اپنی بین الاقوامی پروازوں کا دوبارہ آغاز کردیا ہے اور ابتدائی طور پر پیر ، بدھ اور جمعہ کو ہفتہ وار تین پروازوں کے ساتھ ایئر عربیہ کی پروازیں چلاتے ہوئے بین الاقوامی آپریشن کی دوبارہ شروعات کی گئی ہے ، دیگر معروف کیریئرز کے ذریعے نئی براہ راست پروازوں کے لیے ایئرلائنوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں صحار ایئرپورٹ کے منیجر علی بن ثانی الخفی نے کہا کہ ہم تمام مقامی اور بین الاقوامی ایئرلائنز کو خوش آمدید کہنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ، صحار ہوائی اڈے کے تمام صارفین کے لیے محفوظ اور ہموار سفری تجربہ کو یقینی بنایا جائے گا ، صحت اور بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ سفری پروٹوکولز اور معیارات کا خاص خیال رکھیں گے ، اس کی روشنی میں مجاز حکام کی جانب سے نافذ کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد بھی جاری رکھا جائےگا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں عمان نے تارکین وطن کی بڑی پریشانی دور کرتے ہوئے ویزا تجدید کیلئے مزید 15 روز کی مہلت مل دے دی ، نئے جاری شدہ قانون کے تحت عمان کے تارکین وطن اپنے رہائشی ویزے کی میعاد ختم ہونے سے 15 دن پہلے تجدید کی درخواست دے سکتے ہیں ، اس حوالے سے سلطان ہیثم بن تارک کی جانب سے ترمیم شدہ رہائشی قانون جاری کیا گیا ہے ، جس کے مطابق اب کسی بھی غیر ملکی کو اپنے رہائشی ویزے کی تجدید کی درخواست میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے 15 دن پہلے جمع کرانی ہوگی اور بغیر وجہ بتائے رہائشی ویزا دینے یا تجدید کرنے سے انکار کرنا جائز ہے۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں