عمان میں غیرملکیوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کے لیے ویکسی نیشن سینٹر قائم

غیر ملکیوں کو 10 مارچ 2022ء تک سوہر کی ولایت کے بحالی مرکز میں کورونا وباء سے تحفظ کی ویکسین کی تیسری یا بوسٹر خوراک لینے کی اجازت دے دی گئی

Sajid Ali ساجد علی پیر 28 فروری 2022 16:13

عمان میں غیرملکیوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کے لیے ویکسی نیشن سینٹر قائم
مسقط ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 فروری 2022ء ) عمان میں غیرملکیوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کے لیے ویکسی نیشن سینٹر قائم کردیا گیا ، خلیجی ملک میں مقیم غیرملکی باشندے کے اس مرکز میں جاکر کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کی بوسٹر خوراک حاصل کر سکتے ہیں ۔ عمانی میڈیا کے مطابق غیر ملکیوں کو 27 فروری سے 10 مارچ 2022 تک سوہر کی ولایت کے بحالی مرکز میں کورونا وباء سے تحفظ کی ویکسین کی تیسری یا بوسٹر خوراک لینے کی اجازت دی گئی ہے ، اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی البطینہ گورنری میں صحت کی خدمات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تارکین وطن اور ان لوگوں کے لیے جنہوں نے تین ماہ مکمل کر لیے ہیں ، COVID-19 ویکسین کی تیسری یا بوسٹر خوراک کی انتظامیہ کا اعلان کیا ہے ، ایسے تارکین وطن جنہیں دوسری خوراک حاصل کیے ہوئے 3 مہینے کا عرصہ گزر چکا ہے ، وہ 27 فروری 2022 سے 10 مارچ، 2022 تک سوہر کے بحالی مرکز میں جاکر بوسٹر ڈوز لگواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں عمان نے دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے پابندیوں میں نرمی کردی ، بیرون ملک سے خلیجی سلطنت آنے والے تمام مسافروں کے لیے قبل از آمد رجسٹریشن کی شرط ختم کردی گئی ہے تاہم اب بھی 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام مسافروں کو عمان پہنچنے پر منفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنے کی ضرورت ہوگی ، اس حوالے سے ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کہا کہ عمان پہنچنے والے مسافروں کو وزارت صحت کی ویب سائٹ www.travel.moh.gov.om پر مزید رجسٹر کرنے کی ضرورت نہیں ہے تاہم 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مسافروں کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے منظور شدہ کورونا ویکسین کی کم از کم دو خوراکیں حاصل کی ہیں ، اس کے علاوہ 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام مسافروں کو عمان آمد پر یا پہنچنے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر منفی پی سی آر کورونا ٹیسٹ اور کورونا کا احاطہ کرنے والا ہیلتھ انشورنس پیش کرنا بھی ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں