عمان میں غیرملکیوں کی آمد و رفت بڑھ گئی

خلیجی ملک آنے جانے والے مسافروں کی تعداد 81 فیصد بڑھ کر 42 لاکھ 09 ہزار 846 ہو گئی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 5 جولائی 2023 14:47

عمان میں غیرملکیوں کی آمد و رفت بڑھ گئی
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 جولائی 2023ء ) عمان میں ہوائی مسافروں کی تعداد میں 81 فیصد اضافہ ہوگیا۔ مسقط ڈیلی کے مطابق 2023ء میں عمان کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی آمدورفت اپریل تک 81 فیصد بڑھ کر 42 لاکھ 09 ہزار 846 ہو گئی جب کہ 2022ء میں اسی مدت میں یہ تعداد 23 لاکھ 24 ہزار 007 تھی، جیسا کہ قومی مرکز برائے شماریات اور معلومات کے تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ مسقط بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں سے 37 لاکھ 92 ہزار 212 مسافروں نے اس سال اپریل کے آخر تک یہاں سے سفر کیا جو کہ اپریل 2022ء میں 19 لاکھ 84 ہزار 428 تھے، یہ ایک سال میں 91.1 فیصد اضافہ ہے، اسی طرح مسقط بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے پروازوں کی تعداد اپریل کے آخر تک 2022ء میں اڑان بھرنے اور پہنچنے والی 16 ہزار 262 کے مقابلے میں اس سال بڑھ کر 28 ہزار 939 ہوگئی، جو 78 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ صلالہ ہوائی اڈے پر بھی مسافروں کی آمدورفت میں اضافہ دیکھا گیا، جو 36.8 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار 355 ہو گیئی جب کہ پروازوں کی تعداد 30.9 فیصد بڑھ کر 2 ہزار 842 ریکارڈ کی گئی، اسی طرح سوہر ایئرپورٹ نے 86 پروازوں میں 5 ہزار 669 مسافروں کا استقبال کیا جب کہ دقم ایئرپورٹ نے 204 پروازوں میں 21 ہزار 610 مسافروں کو ہینڈل کیا۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں