قطر ، تنقید کرنے پرصحافی کی شہریت چھین لی گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 3 اکتوبر 2017 14:00

قطر ، تنقید کرنے پرصحافی کی شہریت چھین لی گئی
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3اکتوبر۔2017ء) مقامی میڈیا کے مطابق قطری حکام نے انکم ٹیکس اور شہریوں پر مختلف قسم کی فیسیں عائد کرنے پر تنقید کرنے والے قطری صحافی فرج الشمری کی شہریت ختم کر دی۔ اس کے حقوق تلف کردیئے گئے ہیں اور اثاثے ضبط کرلئے گئےہیں ۔ الشمری کا کہنا ہے کہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ مجھے تنقیدی کالم اتنا مہنگا پڑے گا۔

(جاری ہے)

میں نے یہ سوچ کر کالم لکھا کہ ہماری حکومت انسانی حقوق اور جمہوریت کی علمبردار بنی ہوئی ہے اسے تنقید بری نہیں لگے گی بلکہ اصلاح حال پر توجہ دے گی مگر اس کی سوچ غلط ثابت ہوئی۔ قطری حکومت نے اسے جیل میں ڈال دیا اور اس کے بیوی بچوں کو بھی حوالات میں بند کردیا۔ شہریت ضبط کرلی ہے اور وطن سے بے وطن کردیاگیا ہے۔ الشمری ان دنوں سعودی عرب کا مہمان ہے۔

متعلقہ عنوان :

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں