سعودی مملکت میں کھجور کے درختوں کی گنتی 3 کروڑ 43 لاکھ تک پہنچ گئی

2018ء میں سعودی مملکت میں میٹھی اور خالص کھجور کی پیداوار 1 کروڑ 43 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 11 اکتوبر 2019 12:17

سعودی مملکت میں کھجور کے درختوں کی گنتی 3 کروڑ 43 لاکھ تک پہنچ گئی
جدہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر2019ء ) سعودی مملکت میں کھجور کے درختوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔یہ بات سعودی عرب کے زرعی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے حالیہ دِنوں جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ العربیہ نیٹ کے مطابق زرعی ادارے نے بتایا کہ 2018ء میں سعودی مملکت میں میٹھی اور خالص کھجور کی پیداوار 1 کروڑ 43 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔

خالص اور اعلیٰ معیار کے کھجوروں کے درختوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ جن کی گنتی 74 لاکھ کے قریب بتائی گئی ہے۔ دوسرے نمبر پر زرد رنگ کی کھجورں کے درخت ہیں،ان کی گنتی 4 لاکھ 68 ہزار ہے۔اس رپورٹ کے مطابق سعودی مملکت میں درختوں کی گنتی اڑھائی کروڑ 92 لاکھ ہے جن میں سے پھل دار درختوں کی گنتی 1 کروڑ 83 لاکھ سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

مملکت میں زیتون کے درختوں کی گنتی 1 کروڑ 27 لاکھ کے لگ بھگ ہو چکی ہے۔

گزشتہ رمضان المبارک کے دوران بھی سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے قائم کردہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے زیر اہتمام پاکستان سمیت کئی دُوسرے ممالک میں ماہ صیام کے دوران امدادی سامان اور خوراک کی تقسیم کی گئی۔شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب سے پاکستان میں 18 ہزار 250 خوراک کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔واضح رہے کہ اس بار سعودی عرب کی جانب سے مختلف اسلامی ممالک میں 6500 ٹن کھجوریں بھی تقسیم کی گئی ہیں۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں