سعودیہ؛ 13 لاکھ ریال سے زائد رقم سمگلنگ کی کوشش ناکام‘ خاتون سمیت 3 غیرملکی گرفتار

افریقی ممالک کے شہریوں نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کے دوران خاتون کے بیگ میں چھپا کر رقم مملکت سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش کی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 3 اگست 2022 14:18

سعودیہ؛ 13 لاکھ ریال سے زائد رقم سمگلنگ کی کوشش ناکام‘ خاتون سمیت 3 غیرملکی گرفتار
جدہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 اگست 2022ء ) سعودی عرب میں 13 لاکھ ریال سے زائد رقم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون سمیت 3 غیرملکیوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ، تینوں کو متعدد جرمانے اور ہر ایک کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جن کو رہائی پر ملک بدری کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ عرب نیوز کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 3 افراد کو سعودی عرب سے باہر 1.3 ملین ریال سمگل کرنے کی کوشش کا مجرم قرار دیا گیا ہے ، تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ 2 مرد اور ایک خاتون جو افریقی ممالک کے شہری ہیں، جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کے دوران خاتون کے بیگ میں چھپا کر رقم مملکت سے باہر اسمگل کرنا چاہتے تھے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ رقم مجرمانہ سرگرمیوں کے ذریعے حاصل کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے ککہ تینوں ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں مجاز عدالت کے روبرو مقدمہ چلایا گیا، جہاں ان کے خلاف ایک ابتدائی حکم بھی جاری کیا گیا، جس میں مبینہ جرائم کے ساتھ ملزمان کو سزا سنانے کے علاوہ برآمد شدہ رقم کی ضبطگی بھی شامل تھی جب کہ گرفتاری کے بعد نشاندہی پر ایک مجرم کے گھر سے بڑی رقم اور موبائل فون بھی ضبط کیے گئے۔

معلوم ہوا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر تینوں غیرمنلکیوں کو متعدد جرمانے اور ہر ایک کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور ان کی رہائی پر انہیں ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا، پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی صورت میں ایک نوٹ دائر کیا، جس میں سخت سزاؤں کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ حکام نے نے تمام مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور دوسروں کو ان کا استحصال کرنے کی اجازت نہ دیں اور کسی کی کوئی بھی رقم یا قیمتی اشیاء بغیر قانونی جواز کے بیرون ملک منتقل نہ کریں، ایسے کسی بھی عمل میں ملوث ہونے سے گریز کریں جس کے نتیجے میں مجرمانہ احتساب ہو کیوں کہ مملکت کی مالی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے ہر شخص کو مجاز عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں