یمنی باغیوں کی نجران میں اسپتال پر گولہ باری

جمعہ 30 جون 2017 12:19

یمنی باغیوں کی نجران میں اسپتال پر گولہ باری
نجران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2017ء) یمن کی سرحد سے متصل سعودی شہر نجران میں سرحد پار سے باغیوں نے ایک اسپتال پر گولہ باری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کی سرحد سے متصل شہر نجران میں سرحد پار سے باغیوں نے ایک اسپتال پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں اسپتال کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

نجرات میں شہری ڈاریکٹوریٹ شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبداللہ آل فارع کے مطابق یمن کے اندر سے حوثی باغیوں کے داغے گئے متعدد گولوں میں سے ایک گولہ نجران میں ایک اسپتال پر گرا جس کے نتیجے میں اسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچا جب کہ گولے کے چھرے لگنے سے ایک شہری زخمی ہوا ہے۔زخمی شہری کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نجران میں شائع ہونے والی مزید خبریں