نجران کے سامنے سعودی فوج کے ہاتھوں حوثیوں کا حملہ پسپا،20جنگجوہلاک

درجنوں باغی مختلف یمنی دیہات کی جانب فرار ، سعودی سرحد پارکرنے کی کوشش پر چار عسکری گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا

بدھ 14 جون 2017 13:34

نجران کے سامنے سعودی فوج کے ہاتھوں حوثیوں کا حملہ پسپا،20جنگجوہلاک
نجران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) سعودی افواج نے نجران کے سامنے کئی محوروں سے حوثی اور معزول ملیشیاؤں کے متعدد حملوں کو ناکام بنا دیا۔حملے کو پسپا کرنے کی کارروائی میں کم از کم 20 حوثیوں کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ درجنوں باغی مختلف یمنی دیہات کی جانب فرار ہو گئے۔ اس کے علاوہ حوثیوں کو سعودی سرحد کی جانب لے کر آنے والی چار عسکری گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عسکری حکام نے بتایاکہ سعودی فوج نے اپنے توپ خانوں کے ذریعے پہاڑی علاقوں میں حوثیوں کے خفیہ ٹھکانوں کو گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ اسپیشل فورسز کے بعض یونٹوں نے حوثی نشانچیوں کو ہدف بنایا۔ اس دوران اتحادی طیارے حوثیوں کی بعض بیرکوں پر بم باری کرنے میں کامیاب رہے جہاں باغی اپنا عسکری ساز و سامان ذخیرہ کر کے رکھتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ حملے کو پسپا کرنے کی کارروائی میں کم از کم 20 حوثیوں کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ درجنوں باغی مختلف یمنی دیہات کی جانب فرار ہو گئے۔ اس کے علاوہ حوثیوں کو سعودی سرحد کی جانب لے کر آنے والی چار عسکری گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

نجران میں شائع ہونے والی مزید خبریں