نجران:بارڈر سکیورٹی حکام نے 71کلو گرام چرس سمگل کر نے کی کو شش ناکام بنا دی

پیر 13 جون 2016 15:33

نجران:بارڈر سکیورٹی حکام نے 71کلو گرام چرس سمگل کر نے کی کو شش ناکام بنا دی

نجران:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13جون 2016ء):نجران بارڈر سکیورٹی اہلکاروں نے کار میں چھپائی گئی 71کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق دو افراد ایک کا ر میں سوار خباش بارڈر کی طرف جا رہے تھے، جب وہ نجران بارڈر پر پہنچے تو دوران چیکنگ ان کی کا ر سے 71کلو گرام سے زائد چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

سعودی بارڈر سکیورٹی اہلکاروں نے کا ر میں موجود دو سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ مذکورہ چرس کو سعود ی بارڈر قِیط سِقم سے دوسرے ملک میں لے جانا تھا ۔ سعودی سکیورٹی اہلکاروں کی کا ر میں موجود سمگلروں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

نجران میں شائع ہونے والی مزید خبریں