نجران : گھروں کے باہر ہائی وولٹیج تاروں سے رہائشی پریشان

بدھ 11 جنوری 2017 09:01

نجران : گھروں کے باہر ہائی وولٹیج تاروں سے رہائشی پریشان

نجران : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،11جنوری 2017):نجران کے ضلع بلاد کے رہائشی گھروں کے آگے لٹکتی ننگی تاروں کی وجہ سے انتہائی پریشان ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق رہائشیوں کو گھروں کے باہر سروں پر لٹکتی تاروں کی وجہ سے خاصی پریشانی ہو رہی ہے ۔ رہائشیوں کا کہناہے کہ ان تاروں کی وجہ سے کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتاہے۔

(جاری ہے)

رہائشیوں کا کہناہے کہ الیکٹرسٹی کمپنی کو متعدد بار اس بارے میں شکایت لگائی گئی مگر ابھی تک کچھ بھی نہیں ہوسکا۔

اب رہائشیوں نے متعلقہ اداروں کو خبر دار کیاہے کہ اگر متعلقہ اداروں نے اس مسلے کو حل نہ کیا تو الیکٹرک کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔مقامی اخباری نمائندوں کا کہناہے کہ وہ اس سلسلے میں کمپنی ذرائع نے مسلے کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

نجران میں شائع ہونے والی مزید خبریں