سعودی مملکت کی تیل کی پیداوار نومبر کے اختتام تک 12 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی

سعودی آرامکو کے مطابق اس وقت مملکت میں تیل کی پیداوار 11.3 ملین بیرل یومیہ ہے، جس میں مزید اضافہ کر دیا جائے گا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 10 اکتوبر 2019 10:10

سعودی مملکت کی تیل کی پیداوار نومبر کے اختتام تک 12 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی
ریاض(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اکتوبر2019ء) سعودی مملکت کی تیل کی پیداوار رواں سال نومبر کے اختتام تک 12 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔ سعودی آرامکو کے سی ای او امین ناصر نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس ماہ اکتوبر کے اختتام تک تیل کی پیداوار 11.3 ملین بیرل یومیہ تک پہنچنے کا امکان ہے، جس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ اور نومبر 2019ء کے اختتام تک تیل کی مقررہ حد 12 ملین لاکھ بیرل یومیہ مقرر کی گئی ہے ۔

اس ہدف کو ضرور مقررہ تاریخ تک حاصل کر لیا جائے گا۔ سعودی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین ناصر نے آئل اینڈ منی کانفرنس میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ سعودی تیل تنصیبات پر گزشتہ ماہ ہونے والے دہشت گرد حملوں پر بین الاقوامی سطح پر جتنا سخت ردِ عمل آنا چاہیے تھا، اُس طرح کا نہیں آیا جو بہت تشویش کی بات ہے۔

(جاری ہے)

اگر اس نوعیت کے دہشت گرد حملوں کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر کوئی ٹھوس اقدام نہ لیا گیا تو اس سے حملہ آوروں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہو سکتی ہے۔

اور مستقبل میں تیل و گیس کی تنصیبات پر خطرے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ امین ناصر نے کہا کہ سعودی آرامکو کے تیل کے یونٹس پر دہشت گردوں کی جانب سے بھرپور حملہ کیا گیا مگر اس کے باوجود تیل کی سپلائی میں کوئی خاص فرق نہیں آنے دیا گیا۔ اکتوبر کے مہینے میں تیل کی مجموعی پیداوار 9 کروڑ 90 لاکھ ملین بیرل یومیہ رہی۔واضح رہے کہ 14 ستمبر 2019ء کو ابقیق اور خریص کے تیل کے پیداواری یونٹس پر حملوں کے بعد تیل کی پیداوار متاثر ہوئی تھی۔ اس حملے کی ذمہ داری حوثی باغیوں نے قبول کی تھی۔ مگر سعودی عرب نے اس کے لیے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں