سعودی عرب نے شاہ رُخ خان، جیکی چن اور وان ڈیم کو ایوارڈ سے نواز دیا

ریاض میں منعقد ہونے والے جوئے ایوارڈز میں عربی فنکاروں کو بھی ایوارڈز دیئے گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 15 اکتوبر 2019 13:16

سعودی عرب نے شاہ رُخ خان، جیکی چن اور وان ڈیم کو ایوارڈ سے نواز دیا
ریاض(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر2019ء ) بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار شاہ رُخ خان کی مقبولیت صرف برصغیر پاک و ہند تک ہی محدود نہیں، بلکہ دیگر ممالک میں بھی اُن کے چاہنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔خلیجی ممالک میں بھی کنگ خان کی فلمیں عربی زبان میں ڈبنگ کے بعد مقامی فلم بینوں کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عرب باشندے بھی شاہ رُخ خان کے بڑے پرستار ہیں۔

کنگ خان کے شاندار فلمی کیریئر میں ایک اور بین الاقوامی ایوارڈ کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ریاض میں منعقد جوئے ایوارڈز کے دوران شاہ خان کو بھی اس ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ اس تقریب میں بین الاقوامی شہرت کے حامل کئی فنکاروں نے شرکت کی جن میں جیکی چین، وان ڈیم اور جیسن ماموا بھی شامل تھے۔ ان نامور اداکاروں کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی ویب سائٹ العربیہ کے مطابق جوئے ایوارڈ تقریب ریاض سیزن کے تحت منعقد کی گئی۔

جس میں سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ تُرکی الشیخ نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب کے دوران عرب فنکاروں عمرو دیاب، سعدالفرج، سعاد عبد اللہ اور ناصر القصبی کے علاوہ دیگر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔شاہ رُخ خان نے اس تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے عربی زبان میں چند جملے ادا کیے۔ اور اس تقریب کی متعدد تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں جو چند منٹوں میں ہی ٹویٹر اور انسٹا گرام پر وائرل ہو گئیں۔ جبکہ جیکی چن نے بھی ایوارڈ ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی آئندہ فلم سعودی عرب میں بنانے کا اعلان کیا۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں