سعودی عرب میں جمعہ کی نماز کیلئے مساجد کھولنے کا اعلان کردیا گیا
لاک ڈاؤن میں نرمی کیے جانے کے بعد اب مملکت میں رواں ہفتے جمعہ کے روز سے مساجد کو ہفتہ وار نماز کیلئے کھولا جائے گا، مکہ میں تاحال مساجد نہیں کھولی جائیں گی: سعودی وزارتِ مذہی امور
عثمان خادم کمبوہ منگل 26 مئی 2020 21:19
(جاری ہے)
سعودی وزیرمذہبی امور عبدالطیف بن عبدالعزیز بن عبدالرحمان الشیخ کی جانب سے مساجد کے سٹاف کو ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مساجد کے دروازے اور کھڑکیاں ہر وقت کھلی رکھی جائیں گی، مساجد سے قرآن مجید کے نسخے وقتی طور پر ہٹا دیے جائیں گے، تمام نمازی اپنے جاء نماز گھر سے ساتھ لائیں گے اور مساجد کے امام احتیاطی تدابیر پر عمل کروائیں گے۔
مساجد میں کھانے پینے کی اشیا کی تقسیم پر بھی پابندی ہوگی اور واٹر کولر بھی بند رہیں گے۔ تاہم ابھی مکہ مکرمہ میں موجود مساجد کو نہیں کھولا جائے گا کیونکہ یہاں کورونا وبا کا زور تاحال موجود ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے 1931 نئے کیسز کا اضافہ ہو گیا ہے ، جس کے بعد مملکت میں کورونا کا نشانہ بننے والوں کی مجموعی گنتی 76,726 ہو گئی ہے۔ سعودی وزارت صحتمملکت میں کورونا سے مزید 12مریض جان کی بازی ہارگئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 411 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے مزیدمریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 48,450 ہوگئی ہے۔ مملکت میں اس وقت زیر علاج کورونا مریضوں کی گنتی 27,826ہے جن میں سے 384 کی حالت نازک ہے۔سعودی عرب میں حالیہ رجحانات کے عین مطابق 73 فی صد نئے مریض مرد حضرات ہیں اور 27 فی صد خواتین ہیں۔ان تمام میں 41 فی صد سعودی شہری ہیں اور 59 فی صد غیرملکی شہری ہیں۔ واضح رہے کہ مکہ کے علاوہ پورے سعودی عرب میں 21 جون تک کرفیو کے اوقات میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، وزیراعظم
سعودی عرب میں رمضان المبارک سے متعلق مساجد کیلئے ضوابط جاری
سعودی عرب کی خطے میں ای گورنمنٹ سروسز میں پہلی پوزیشن
پاکستان آرمی اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری مشقیں
اردن کے ولی عہد کی سعودی اہلیہ شہزادی رجوہ کے والد کا انتقال ہوگیا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب سیاحتی شعبے میں سرفہرست قرار
پاکستان اور سعودیہ کے دفاعی شعبے میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط
سعودی عرب نے مقامی طور پر اسمبل شدہ نیا ’ہاک جیٹ‘ لانچ کردیا
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
سعودیہ میں ایک ہفتے میں 19 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین گرفتار
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
بغیر اجازت غیرملکیوں کی حرم مکی میں داخلے پر پابندی عائد
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ