سعودی عرب پر ایک بار پھر ڈرون طیاروں سے حملہ

حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی سرزمین پر بارودسے لدے 4 ڈرون بھیجے گئے جنہیں ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 4 جولائی 2020 10:34

سعودی عرب پر ایک بار پھر ڈرون طیاروں سے حملہ
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 جولائی 2020ء) سعودی عرب پر ایک بار پھر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا، تاہم ان ڈرونز کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔ العربی نیوز کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی بحالی میں معاون عرب اتحادی فوج نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حوثی باغیوں کے چار ڈرون طیارے مار گرائے۔

عرب اتحادی فوج کی طرف سے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے چار بمبار ڈرون سعودی عرب پر حملے کے لیے بھیجے تھے۔ عرب اتحادی فوج اور سعودی عرب کے فضائی دفاع کے حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان ڈرون طیاروں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی انہیں تباہ کر دیا۔عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی روک تھام اور سعودی شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنا مشن جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے گذشتہ روز چار بمبار ڈرون سعودی عرب کی طرف بھیجے تھے جنہیں تباہ کر دیا گیاہے۔ عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ تین ڈرون یمن کی حدود کے اندرمار گرائے گئے جب کہ ایک بمبار ڈرون کو یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر مار گرایا گیا۔عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف اٹھنے والا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔

عرب اتحادی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے پہلے حوثی ملیشیا کو ہزار مرتبہ سوچنا ہوگا، دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا ہے کہ شہری ا?بادی اور مقامات سرخ لکیر ہیں، ہم انہیں نشانہ بنانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کو مختلف نوعیت کے میزائل فراہم کر کے علاقائی امن سبوتاڑ کرنے کے درپے ہے۔

اتحاد نے حوثی ملیشیا کے لیے ایرانی ڈکٹیشن کو مسترد کرتا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے 45 روز تک جنگ بندی کی پابندی کی جبکہ حوثی ملیشیا نے اس کی پاسداری نہیں کی۔45 دنوں کے دوران حوثی ملیشیا کی جانب سے فائر بندی کی 4276 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ سعودی فوج کے دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے 118 بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں