سعودیہ میں ٹیکسی چلانے والے ڈرائیوروں کو خبردار کردیا گیا

مملکت میں خود کار نظام کے تحت ٹیکسیوں کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے‘ پہلے مرحلے کا آغاز ریاض سے کیا جائے گا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 8 دسمبر 2021 12:55

سعودیہ میں ٹیکسی چلانے والے ڈرائیوروں کو خبردار کردیا گیا
ریاض ( اُردو پوائنٹ ترین اخبار ۔ 08 دسمبر 2021ء ) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی اور دیگر ممالک کے ٹیکسی ڈرائیوروں کو نئے نظام سے متعلق خبردار کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں خود کار نظام کے تحت ٹیکسیوں کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے‘ جس کے پہلے مرحلے کا آغاز ریاض سے کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے شروع کیے گئے نئے منصوبے کے تحت ٹیکسیوں کی متعدد خلاف ورزیاں آن لائن ریکارڈ کی جائیں گی ، اس دوران ٹیکسیوں کو روک کر آپریشنل کارڈ کا جائزہ لیا جائے گا کہ وہ مؤثر ہے یا اس کی میعاد ختم ہوچکی ہے، اس کے علاوہ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ٹیکسی ڈرائیور کے پاس خصوصی ڈرائیونگ کارڈ موجود ہے یا نہیں۔

علاوہ ازیں سعودی عرب میں غیرملکی ڈرائیوروں کو بڑی گاڑیوں کا لائسنس جاری کرنے کی اجازت 2 شرائط سے مشروط کردی گئی ہے ، سعودیہ میں غیرملکی ڈرائیوروں کو ہیوی وہیکل چلانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن اس کے لیے 2 بینادی شرائط ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہوگا ، غیرملکیوں کو ہیوی وہیکل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرانے کے لیے 2 شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے جس کے بعد وہ سڑک پر ہیوی گاڑیاں چلاسکتے ہیں ، ان شرائط کے تحت پہلے تو لائسنس کا پیشے سے مطابقت رکھنا ضروری ہے جب کہ دوسری شرط کے تحت اقامہ بھی مؤثر ہونا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں ایسے افراد جو فیملی ڈرائیور یا دیگر پیشوں پر مقیم ہیں انہیں کمرشل یا ہیوی ڈیوٹی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرانے کی اجازت نہیں ہوتی ، کمرشل اور ہیوی ڈیوٹی ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا ان غیر ملکیوں کےلیے ہی کیا جاتا ہے جو مملکت میں ڈرائیور کے پیشے پر مقیم ہیں ۔               

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں