ابوظہبی: بغیر لائسنس ڈیزل فروخت کرنے پر نوجوان پر بھاری جرمانہ عائد

اس جُرم کے ارتکاب پر ایک سال کی سزابھی ہو سکتی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 28 دسمبر 2018 17:28

ابوظہبی: بغیر لائسنس ڈیزل فروخت کرنے پر نوجوان پر بھاری جرمانہ عائد
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 دسمبر 2018ء) پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو بغیر لائسنس پیٹرول فروخت کرنے کے جُرم میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق اُنہیں کسی مخبر نے اطلاع دی تھی کہ ایک ایشیائی نوجوان لائسنس نہ ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر پیٹرول کی فروخت میں ملوث ہے۔ جس پر اُس نوجوان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اُسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

یہ نوجوان عین سڑک پر اپنے ٹرک سے دُوسرے ٹرک میں ڈیزل منتقل کر رہا تھا۔ حالانکہ اُس کے پاس لائسنس نہیں تھا۔ اسی دوران پولیس نے اُسے موقع پر گرفتار کر لیا۔ نوجوان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اُس نے بتایا کہ وہ ڈیزل بیچ نہیں رہا تھا، بلکہ اپنے سپانسر کی گاڑی میں ڈیزل فِلنگ کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

اماراتی قانون کے آرٹیکل نمبر14 کے مطابق پیٹرولیم کی بغیر لائسنس ایڈورٹائزنگ، فروخت، خریداری اور منتقلی سراسر غیر قانونی ہے۔

ایسی قانونی خلاف ورزی کے ارتکاب پر ایک سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، جبکہ ایک لاکھ درہم سے لے کر پانچ لاکھ درہم تک کا جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس قانون کا اطلاق پیٹرولیم کی دیگر مصنوعات کی خرید و فروخت، منتقلی اور تقسیم پر بھی ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص امارات سے باہر پیٹرولیم کی منتقلی کی کوشش کرتا ہے تو اُسے کم از کم ایک سال کی سزا ہو گی جبکہ دس لاکھ درہم سے لے کر پچاس لاکھ درہم تک کا جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں