ابوظبی کی حکومت نے سیاحوں کو ویکسین لگانے کے حوالے سے اہم وضاحت کر دی

صرف انہی سیاحوں کو مفت ویکسین لگائی جائے گی، جنہیں ابوظبی کی جانب سے ویزوں کا اجراء ہوگا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 28 جون 2021 13:27

ابوظبی کی حکومت نے سیاحوں کو ویکسین لگانے کے حوالے سے اہم وضاحت کر دی
ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جون 2021ء) یو اے ای سات ریاستوں کو مجموعہ ہے جو 1971ء میں وجود میں آیا تھا۔ اس سات ریاستی مجموعہ میں ابوظبی، دُبئی، شارجہ، فجیرہ، راس الخیمہ، عجمان اور اُم القوین شامل ہیں۔ کورونا وبا کے دوران ایس او پیز، ویکسی نیشن اور قرنطینہ و آئسولیشن سے متعلق ان ریاستوں نے اپنی اپنی پالیسیاں تشکیل دے رکھی ہیں۔ تاہم امارات کی تمام ریاستوں میں کئی ماہ سے ویکسین صرف رہائشی ویزہ ہولڈرز اور مقامی آبادی کو لگائی جا رہی تھی۔

گزشتہ ہفتے ابوظبی کی حکومت نے سیاحوں کو بھی ویکسین لگانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد دیگر ریاستوں کے سیاحوں نے بھی اس اُمیدپر ابوظبی کا رُخ کرنا شروع کیا کہ شاید امارات میں موجود تمام سیاحوں کو مفت ویکسین لگانے کی سہولت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیاحوں کے اس رش کے بعد ابوظبی حکومت کی جانب سے اہم وضاحت کر دی گئی ہے۔ اُردو نیوز کے مطابق امارات کے دارالحکومت ابو ظبی نے سیاحوں کے لیے مختص کورونا ویکسین ایپلیکیشن سے ویکسین کے لیے درخواست دینے کا آپشن ختم کر دیا ہے۔

گذشتہ ہفتے ابوظبی کی ہیلتھ سروسز کمپنی (صحة) کی ایک ہاٹ لائن نے کہا تھا کہ سیاح اس کے لیے اہل ہیں۔ امارات کے ہیلتھ انفراسٹرکچر کو چلانے والے کمپنی صحة نے کہا ہے کہ ابوظبی کی جانب سے جن سیاحوں کو ویزہ جاری جاری کیا گیا اور سیاحتی ویزہ پرآنے والے اہل افراد داخلے پر فری ویکسین بک کر سکتے ہیں۔اس سے قبل یو اے ای کے شہریوں اور رہائش پذیر افراد تک ویکسین محدود تھی۔ابوظبی کے میڈیاآفس نے سیاحوں کی ویکسین کے لیے اہلیت سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔ میڈیا آفس کی جانب سے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ویکسین ان افراد کے لیے دستیاب ہے جن کا رہائشی ویزہ یا انٹری ویزہ ایکسپائر ہو چکا ہو۔ ’اس میں سیاح اور وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد شامل نہیں۔

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں