
"گھر والوں سے دور رہنا انتہائی تکلیف دہ ہے، میں محنت مشقت کرتا ہوں تاکہ بچے پڑھ لکھ جائیں، بیٹا ڈاکٹر بن گیا تو ابوظہبی چھوڑ کر پاکستان واپس آ جاوں گا"
متحدہ عرب امارات میں حوثیوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی کا وہ خواب جو اس کی زندگی میں پورا نہیں ہو سکا، مزدور کی موت نے پورے خاندان کی زندگی بدل ڈالی
محمد علی
منگل 25 جنوری 2022
23:20

(جاری ہے)
والد نے کہا تھا کہ بیٹا ڈاکٹر بن گیا تو پھر وہ ابوظہبی چھوڑ کر واپس پاکستان منتقل ہو جائیں گے۔
مامور خان نے سوگواران میں پانچ بیٹے، تین بیٹیاں اور بیوہ کو چھوڑا ہے، جبکہ مامور کے والدین بھی ابھی حیات ہیں۔ مامور خان کے بیٹے یاسر مامور کہتے ہیں کہ کئی سال پہلے جب اُن کے والد ابو ظہبی گئے تھے تو ہمارے گھر کے حالات اچھے نہیں تھے۔ میں تعلیم حاصل نہیں کر پایا تھا مگر اب میرے چھوٹے بہن بھائی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مجھ سے چھوٹا بھائی بہت لائق ہے۔ وہ اپنی کلاس میں اول آتا ہے۔ والد صاحب نے اس سے کہہ رکھا تھا وہ جتنا چاہے پڑھے اور اخراجات کی فکر نہ کرے۔ والد کی خواہش تھی کہ چھوٹا بیٹا پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بن جائے، وہ کہتے تھے کہ جس دن بیٹا ڈاکٹر بن گیا اس دن وہ محنت مزدوری چھوڑ دیں گے اور پاکستان واپس آ جائیں گے۔ میں گھر کا بڑا بیٹا ہوں اور صبح سویرے محنت مزدوری کے لیے چلا جاتا ہوں۔ جس وجہ سے والد صاحب سے زیادہ بات نہیں ہوتی تھی۔ مگر چند دن قبل انھوں نے مجھ سے بات کی اور بتایا کہ ابوظہبی سے آنے والے ایک شخص کے ہاتھ انھوں نے کچھ تحائف بھجوائے ہیں، وہ جا کر میں وزیرستان سے لے لوں۔ اُن تحائف میں میرے چھوٹے بھائی کے لیے کچھ نقد رقم تھی۔ یہ رقم اس کو تعلیم میں اچھی کارگردگی پر انعام کے طور پر بھجوائی گئی تھی جبکہ کچھ کھانے پینے کی چیزیں تھیں۔ یاسر کا بتانا ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے اپنے والد سے درخواست کی کہ انہیں بھی اپنے ساتھ ابوظہبی لے جائیں، تو والد نے جواب دیا کہ گھر والوں سے دور رہنا انتہائی مشکل اور تکلیف دہ ہوتا ہے، میں اس لیے محنت مشقت کرتا ہوں تاکہ میرے بچے پڑھ لکھ جائیں۔ یاسر کے مطابق والد ہی خاندان کی تمام مالی ضروریات پوری کرتے تھے، وہ خود تو یومیہ محض 500 سے 600 روپے ہی کما پاتا ہے، والد کی موت کے بعد وہ پریشان ہے کہ اتنے بڑے خاندان کی کفالت کیسے کرے، اپنے بہن بھائیوں کے تعلیمی اخراجات کیسے پورا کرے۔ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
28مئی کوسورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا، قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا
-
متحدہ عرب امارات کے صدر کی نماز جنازہ اور تدفین کا عمل مکمل کر لیا گیا
-
3 سال بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ کی رونقیں بحال، نمازعید کے روح پرور مناظر
-
’عمرہ کے دوران بہت زیادہ فوٹو گرافی میں مشغول نہ رہیں‘
-
سعودی پولیس کی مسجد نبوی کی بےحرمتی پر5 پاکستانیوں کو گرفتارکرنے کی تصدیق
-
دبئی کا وہ پائلٹ جو پورے سال روزے رکھتا ہے
-
متحدہ عرب امارات نے ویزا پالیسی میں نمایاں تبدیلیاں کردیں
-
میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر سینکڑوں افراد کئی گھنٹوں سے مظاہرہ کر رہے ہیں
-
پاکستانی سفارتخانے کا یواےای میں مقیم پاکستانیوں کیلئے احتجاج سے گریز کا انتباہ جاری
-
پہلی بار نیویارک کے مشہور ترین مقام ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تراویح کی ادائیگی
-
88 برس کا انتظار ختم ہوا، ترکی کی قدیم آیا صوفیہ مسجد میں نماز تراویح کا اہتمام
-
2 سال بعد مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں مکمل گنجائش کے مطابق نماز تراویح کا اہتمام
مزید خبریں
مشہور شہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.