شارجہ: امدادی رقم پر گزارہ کرنے والا 70 سالہ بزرگ منشیات گینگ کا سربراہ نکلا

اربوں درہم کی نشہ آور گولیاں پکڑے جانے کے بعد ملزم کی ’غربت‘ کا بھانڈا پھُوٹ گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 27 فروری 2020 13:49

شارجہ: امدادی رقم پر گزارہ کرنے والا 70 سالہ بزرگ منشیات گینگ کا سربراہ نکلا
شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2020ء) شارجہ میں مقیم ایک 70سالہ بزرگ کے بارے میں کون سوچ سکتا تھا کہ ہر مہینے فلاحی تنظیم سے دو ہزار درہم لے کر گزارہ کرنے والا یہ شخص اربوں روپے کی منشیات اسمگل کرنے والے گینگ کا سربراہ ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اماراتی تاریخ کی منشیات کی بھاری کھیپ پکڑ لی جس کی مالیت 1ارب 80 کروڑ درہم ہے۔

اربوں درہم کی ممنوعہ مسکن ادویات کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے کا اصل ہیرو پولیس ڈیپارٹمنٹ کا سدھایا منشیات سونگھنے والا ایک کُتا ہے۔ پُول 2 نامی اس بلیک لیبراڈور نے الیکٹرک کیبلز کے بڑے بڑے ڈرم کے اندر مہارت سے چھُپائی گئی 5.7 ٹن منشیات کی نشاندہی کر دی۔ اس طرح منشیات اسمگلنگ کی یہ بڑی کوشش ناکام ہو گئی۔ دُبئی پولیس نے پُول 2 کُتے کو اس کی شاندار مہارت پر پریس کانفرنس میں بھی پیش کر کے اس کی بے پناہ تعریف کی اور برآمد کی گئی منشیات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے یہ بتا کر سب کو حیران کر دیا گیا کہ منشیات اسمگلنگ کی اس سرگرمی کا اصل سرغنہ شارجہ میں مقیم 70 سالہ عرب شخص تھا۔ جس نے خود کو بہت غریب اور مفلس ظاہر کر رکھا تھا اور ایک فلاحی تنظیم سے گزر اوقات کے لیے ماہانہ دو ہزار درہم کی امدادی رقم بھی لے رہا تھا۔ اپنی غربت کی آڑ میں اس نے منشیات اسمگلنگ کا دھندہ چلا رکھا تھا۔

70 سالہ بزرگ کے منشیات گینگ کی جانب سے اربوں درہم مالیت کی 35 لاکھ کیپٹاگون گولیاں منگوائی گئی تھیں۔ دُبئی پولیس کو کسی نے مخبری کی تھی کہ منشیات کی ایک بڑی مقدارشام کی لطاکیہ بندرگاہ سے منگوائی گئی ہے۔ جس کے بعد پولیس ہوشیار ہو گئی تھی۔پول 2 نے بندرگاہ پر موجود 200 کنٹینرز کو سونگھ کر ان میں منشیات سے ڈرموں کوڈھونڈ نکالا تھا۔ جبل علی پورٹ پر کسٹمز نے دانستہ طور پر انہیں کلیئر قرار دیا گیا تھا، جس کے بعدیہ منشیات الیکٹرک کیبلز کے بڑے بڑے ڈرموں میں چھُپا کر دو ٹرکوں کے ذریعے شارجہ لے جائی جا رہی تھیں۔

جب راستے میں منصوبہ کے مطابق پولیس نے چھاپہ مار کر ٹرک میں سوار تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان تین عرب نمائندوں نے پولیس کے سامنے انکشاف کیا کہ یہ منشیات اُن کے بزرگ باس نے منگوائی تھی۔ جس کا تعلق بھی ایک عرب ملک سے ہے۔ بزرگ باس کو منشیات کی یہ بھاری مقدار اس کے بھائی نے بھجوائی تھی۔ دونوں بھائی مل کر منشیات کا بڑے پیمانے پر دھندہ چلا رہے تھے۔ 

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں