شارجہ؛ کمپنی لائسنس کی تجدید نہ کرنے پر جرمانے میں 50 فیصد رعایت

کاروباری مالکان کو 10 جولائی سے شروع ہونے والے چار ماہ کے اندر اپنی حیثیت کو درست کرنا ہوگا

Sajid Ali ساجد علی منگل 4 جولائی 2023 17:11

شارجہ؛ کمپنی لائسنس کی تجدید نہ کرنے پر جرمانے میں 50 فیصد رعایت
شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 جولائی 2023ء ) شارجہ نے کاروباری لائسنس کی تجدید نہ کرنے پر جرمانے میں 50 فیصد رعایت دے دی، جس کے تحت کاروباری مالکان کو 10 جولائی سے شروع ہونے والے چار ماہ کے اندر اپنی حیثیت کو درست کرنا ہوگا۔ مقامی میڈیا کے مطابق امارات کی شارجہ کی ایگزیکٹو کونسل نے کاروبار کے لیے لائسنس کی تجدید نہ کرنے سے متعلق جرمانے پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، یہ رعایت کاروباری مالکان کے لیے مشروط ہے کہ وہ 10 جولائی سے شروع ہونے والی چار ماہ کی ونڈو کے اندر اپنی حیثیت کو درست کرلیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کی منظوری شارجہ کے نائب حکمران اور ایگزیکٹو کونسل کے نائب چیئرمین شیخ عبداللہ بن سالم بن سلطان القاسمی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران دی گئی، یہ اقدام شارجہ کے بہترین اقتصادی مراعات کی پیشکش اور مقامی مارکیٹ کی ترقی کو تقویت دینے کے عزم کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں، کونسل نے اقتصادی ترقی کے محکمے کو وزارت صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دی، اس تعاون کا مقصد مارکیٹ سروے کو منظم کرنے اور مصنوعات کی مطابقت کی تصدیق میں تعاون کو فروغ دینا ہے، توقع ہے کہ اس اقدام سے امارات کے اندر کاروباری ماحولیاتی نظام میں اضافہ ہوگا اور سرمایہ کاروں اور صارفین کے درمیان یکساں اعتماد کو تقویت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں