شارجہ میں خواتین کیلئے تین علیحدہ بیچز بنانے کا اعلان

کلبہ اور خورفکن میں خواتین کیلئے دو ساحل بنائے جائیں گے جب کہ الحمریہ بیچ کا کچھ حصہ خواتین کیلئے مختص ہوگا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 6 جولائی 2023 13:12

شارجہ میں خواتین کیلئے تین علیحدہ بیچز بنانے کا اعلان
شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 جولائی 2023ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں خواتین کے لیے تین الگ بیچز بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے الحمریہ بیچ کا کچھ حصہ خواتین کے لیے مختص کرنے اور کلبہ اور خورفکن میں خواتین کے لیے دو ساحلوں کی تکمیل کی ہدایت کی ہے، جہاں خواتین کے سکون اور رازداری کا مکمل خیال رکھا جائے گا، اس کے علاوہ شیخ سلطان نے المدام میں "مدفون گاؤں" کو محفوظ کرنے اور اسے سیاحوں کے لیے تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، شارجہ کے حکمران نے المدام میں میونسپل کونسل کے چیئرمین اور شارجہ میونسپلٹی کے ڈائریکٹر کو بھی ہدایت کی کہ وہ المدام میں مدفون گاؤں کو جلد محفوظ کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں، ان ہدایات کا اعلان شارجہ براڈکاسٹنگ اتھارٹی کے ذریعے نشر ہونے والے ڈائریکٹ لائن پروگرام کے دوران کیا گیا۔

(جاری ہے)

شارجہ کے حکمران شیخ سلطان نے یہ بھی حکم دیا کہ شارجہ پولیس جنرل کمانڈ (SPGC) اور شارجہ سول ڈیفنس اتھارٹی (SCDA) کے ملازمین کو شارجہ کے سرکاری ملازمین کو ہاؤسنگ لون کی قسطیں ادا کرنے کی گرانٹ میں شامل کیا جائے، اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت اب ایس پی جی سی اور ایس سی ڈی اے کے ملازمین کی جانب سے ہاؤسنگ لون کی قسطیں ادا کرے گی، جیسا کہ باقی مستفید افراد کے لیے کرتی ہے، یہ اعلان شارجہ ہاؤسنگ پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر انجینئر خلیفہ التونائیجی نے ڈائریکٹ لائن پروگرام میں اپنی گفتگو کے دوران کیا جو شارجہ ٹی وی اور شارجہ ریڈیو کے ذریعے نشر کیا جاتا ہے۔ 

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں