شارجہ پولیس کی شاندار کاروائی ، ٹریفک میں پھنسی ہوئی حاملہ خاتون کو اسپتال منتقل کیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 22 مارچ 2018 11:08

شارجہ پولیس کی شاندار کاروائی ، ٹریفک میں پھنسی ہوئی حاملہ خاتون کو اسپتال منتقل کیا
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2018ء) بدھ کے روز صبح کے وقت ایک خاتون جو کہ حاملہ تھی اور اسے ددرِزچگی ہو رہی تھی شارجہ روڈ پر ٹریفک میں اپنے شوہر کے ساتھ پھنس گئی تھی ۔ خاتون کا شوہر اپنی بیوی کی یہ حالت دیکھ کر نہایت پریشان تھا اور اسے سمجھ میں کچھ نہیں آرہا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو اسپتال کیسے لے کر جائے ۔

(جاری ہے)

وقت مشکل تھا اور اسکی بیوی کی حالت بھی کافی خراب تھی ۔ ذرا سی دیر خاتون کی جان لے سکتی تھی ۔ اسی وقت آدمی کا شارجہ پولیس کو کال کرنے کا خیال آیا اوراسنے شارجہ پولیس کو کال کرکے ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔ شارجہ پولیس نے فوری طور پر کاروائی کی اور خاتون کو ٹریفک میں سے نکال کر اسپتال پہنچایا ، جہاں خاتون نے باحفاظت ایک لڑکے کو جنم دیا ۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں