شارجہ میں ملازمہ کی چلتی گاڑی سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 6 اپریل 2018 09:24

شارجہ میں ملازمہ کی چلتی گاڑی سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2018ء) شارجہ پولیس نے 47 سالہ سری لنکن ملازمہ کو گاڑی سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش میں گرفتار کر لیا ۔ ملازمہ گزشتہ 10 سال سے ایک امارتی خاندان کے گھر کام کرتی رہی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملازمہ نے اپنے سپانسر کے گھر کے سامنے گاڑی سے کودنے کی کوشش کی تھی جب گاڑی کے ڈرائیور نے اسے اسکی بتائی ہوئی جگہ پر چھوڑنے کے لیے منع کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

گاڑی کے ڈرائیور نے ہی ملازمہ کو اسپتال منتقل کیا اور پولیس کو اطلاع دی ۔ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اسنے جب ملازمہ سے کہا کہ وہ اسے اسکی بتائی ہوئی جگہ پر نہیں چھوڑ سکتا اور وہ گاڑی سے اتر جائے تو ملازمہ چلتی گاڑی سے کود گئی ۔ پولیس ملازمہ کے سپانسر کا انتظار کر رہی ہے جوکہ ریاست سے باہر ہیں تاکہ تحقیقات کی جا سکیں کہ ملازمہ نے خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی یا نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں