شارجہ میں 9 سالہ لڑکا گاڑی سے کچلے جانے پر جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 9 اپریل 2018 11:08

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2018ء)   شارجہ میں گزشتہ روز اتوار کی صبح ال خان روڈ پر 9 سالہ جبوتی لڑکا گاڑی کے نیچے کچلے جانے سے موقعے پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو کنٹرول روم میں اتوار کے روز صبح 11 بجے حادثے سے متعلق کال موصول ہوئی تھی ، جس پر پولیس کی ٹیم ایمبولینس اور پیرا میڈیکس سٹاف کے ساتھ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی لڑکا جاں بحق ہو چکا تھا ۔لڑکے کی موت سر اور چھاتی پر آنے والی چوٹوں کی وجہ سے ہوئی تھی ۔لڑکے کی لاش ایمبولینس کے ذریعے القاسم اسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ پولیس کی حراست میں ہے۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں