Open Menu

Syedna Jarir R.a Ka Aqeeda - Article No. 1658

Syedna Jarir R.a Ka Aqeeda

سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کا عقیدہ - تحریر نمبر 1658

رسول اللہ ﷺ نے میرے سینہ پر ہاتھ مبارک مارا اور دعا فرمائی اے اللہ اس کو گھوڑے پر قائم رکھ اور اس ہادی اور مہدی کردے

بدھ 7 فروری 2018

بارگاہِ بیکس پناہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیںمیں نے رسول اللہﷺ سے یہ شکایت کی کہ میں گھوڑے پر جم کر نہیں بیٹھ سکتا۔
تورسول اللہ ﷺ نے میرے سینہ پر ہاتھ مبارک مارا اور دعا فرمائی اے اللہ اس کو گھوڑے پر قائم رکھ اور اس ہادی اور مہدی کردے۔
عقیدہ:
صحابہ اکرام علیہم الرضوان کو کوئی پریشانی آتی یا مصیبت محسوس کرتے تو پیارے مصطفےٰ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر عرض کرتے آپﷺ دعا فرماتے تو ان کی مشکل اور پریشانی دور ہوجاتی۔

(جاری ہے)

قوت قلب یہ ایک انسان کی صفت ہے جو قدرتی طور پر لوگوں کو عطا ہوتی ہے مگر اللہ تعالیٰ نے ہمارے نبی پاکﷺ کو یہ طاقت دی ہے کہ وہ صفات انسانیہ بھی اپنے غلاموں کو عطا فرماتے ہیںحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو قوت حافظہ عطافرمائی اور حضرت جریر رضی اللہ عنہ کو قوت قلب۔نبی پاکﷺ کی عطا اور جودوسخا دیکھئے کہ حضرت جریر رضی اللہ عنہ نے قوت قلب مانگی تھی مگر آپﷺ نے تین نعمتیں عطا فرمادیں قوت قلب ہدایت پر قائم رہنا اور لوگوں کو ہدایت دینا حضرت جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں،اس کے بعد میں اپنے گھوڑے سے نہ گرا۔

Browse More Islamic Articles In Urdu