Open Menu

Mojzat E Nabi S.A.W Sajde Ki Halat Me - Article No. 2795

Mojzat E Nabi S.A.W Sajde Ki Halat Me

معجزاتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کی حالت میں - تحریر نمبر 2795

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ ایک دن رسول صلی اللہ علیہ وسلم قریش کے ایک مجمع سے اُٹھے اور چلے گئے

جمعہ 14 دسمبر 2018

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ ایک دن رسول صلی اللہ علیہ وسلم قریش کے ایک مجمع سے اْٹھے اور چلے گئے تو ابو جہل نے ان لوگوں سے کہا:
”اے قریش کے لوگو! تم نے دیکھا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )نے ہمارے دین میں عیب چینی ،ہمارے آباوٴ اجداد کی بدگوئی ،ہمارے خداوٴں کی برائی بیان کی ہے اور ہمارے عقائد کو برابھلا کہا ہے اور یہ کسی صورت سے بھی باز نہیں آتا۔
میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ کل میں ایک ایسا پتھر لے کر آوٴں گا جسے وہ اْٹھانہ سکے ،پھر جب وہ سجدے میں جائے گا تو میں وہ پتھر اس کے سر پرزو ر سے ماروں گا۔تم چاہو تو مجھے روک لو ،چاہو تو میرا ہاتھ پکڑ لو اور بنو عبدِ مناف اس کے بعد جو کر نا چاہیں کرلیں۔“
مجلس والوں نے کہا:
”خدا کی قسم ! تو جو کچھ کرنا چاہتا ہے کر گزر، ہم تجھے ہر گز نہیں روکیں گے۔

(جاری ہے)


جب صبح ہوئی تو ابوجہل نے اپنے قول کے مطابق ایک بھاری پتھر اٹھایا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے انتظار میں بیٹھ گیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی عادت کے مطابق صبح صبح خانہ کعبہ میں پہنچنے اور نماز کے لیے کھڑے ہو گئے۔قریش اپنی مجلس میں بیٹھے ابوجہل کی کار کردگی دیکھنے کے منتظر تھے۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں تشریف لے گئے تو ابوجہل پتھراٹھا کر آپ کی جانب بڑھا۔
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب پہنچاتو اس پر عجیب وغریب کیفیت طاری ہو گئی۔وہ شکست خوردہ پیچھے پلٹا۔اس کا رنگ اْڑاہوا تھا۔گھبراہٹ اس کے چہرے سے نمایاں تھی۔پتھر اس کے ہاتھوں سے گر پڑا اور وہ کانپنے لگا۔
مجلسِ قریش کے لوگ اس کی طرف گئے اور اس سے کہا:
”اے ابو الحکم ! تجھے کیا ہوا ؟“
اس نے جواب دیا:
”میں اپنے کل والے ارادے کے مطابق جب محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )کی طرف بڑھا۔اس کے قریب پہنچا۔اچانک میرے سامنے ایک اْونٹ نمودار ہوا۔خدا کی قسم! میں نے ایسا اْونٹ کبھی نہیں دیکھا۔ایسی کو ہان ،ایسی گردن ،ایسے خوفناک دانت ،یہ اْونٹ مجھے نگل جانا چاہتا تھا۔

Browse More Islamic Articles In Urdu